چین میں عدلیہ کی آزادی کے لئے کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

چین میں عدلیہ کی آزادی کے لئے کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کی بر سر اقتدار کمیونسٹ پارٹی آف چائنا( سی پی سی) نے آج پارٹی کے ایک اہم اجلاس کا آغاز کیا جس میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدلیہ کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے قانون کی حکمرانی پر مباحث ہوں گے کیونکہ چین میں عدلیہ پر زیادہ تر تنقیدیں کی جاتی رہی ہیں جب کہ حکام ہانگ کانگ میں موافق جمہوریت احتجاجات کو باز رکھنے کی جدو جہد کررہے ہیں ۔ بیجنگ میں توسیع شدہ معاشی اصلاحات اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو بہتر بنانے کے وسیع ایجنڈہ پر صدر زی جن پنگ کی زیر صدارت سہ روزہ اجلاس میں زائد از 370ارکان اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے متبادل ارکان شرکت کریں گے ۔ چین میں زی جن پنگ کی زیر صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی7رکنی اسٹانڈنگ کمیٹی کی حکمرانی ہے۔ زی جن پنگ اپنے پیشرو جن ہوجن تاؤ کے برعکس جو اقتدار میں صرف2برسوں تک فوجی صدر تھے ، گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پارٹی کی صدارت کرتے ہوئے ایک انتہائی طاقتور لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔ اس اجلاس کا اہم مقصد قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر آگے بڑھانے سے متعلق بڑے مسائل پر سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی کے ایک فیصلہ کے مسودہ پر غوروخوض کرنا ہے ۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا نے یہ اطلاع دی ۔ اس فیصلہ کو وسیع پیمانہ پر اس توقع کے ساتھ دیکھاجارہا ہے کہ سی پی سی نئے حالات کے تحت چین میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دیں گے ۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ تبدیلیاں حسب معمول مقامی حکومت کی مشنری کی پشت پناہی کے بجائے انفرادی کیسس سے نمٹنے کے لئے خاص طور پر عدلیہ کی آزادی کو وسیع تر بنانے کے مقصد سے کی جارہی ہیں ۔ ایک زیادہ آزاد عدلیہ سے اسٹیٹ سی سی ٹی وی پر پیش ہونے والے جوڈیشیل ریڈریسل تجزیہ کاروں کے فقدان پر عوام میں بڑھتی ہوئی ناراضگی سے نمٹنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی کے ایک پلینری سیشن میں اس کے مرکزی ضوع کے طور پر قانون کی حکمرانی پر بحث کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ بے رحمانہ موافق جمہوریت احتجاجات اور چینی معیشت کی سست رفتاری بھی زیر بحث آئے گی جس پرتوقع کی جارہی ہے کہ وہ سرکاری7.5فیصد کے نشانہ کو کھودے گی ۔ ہانگ کانگ کے میڈیا میں رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایلائٹ ممبرس کے اجلاس میں چند اعلیٰ سبکدوش قائدین کے خلاف جاریہ بد عنوانیوں کے کیسس پر بھی بحث کی توقع ہے ۔ ہوجن تاؤ کے تحت طاقتوراسٹانڈنگ کمیٹی کے رکن زہو یانگ کانگ کے بشمول گزشتہ سال سے زائدا ز70ہزار عہدیداروں پر مقدمہ چلا یا گیا ۔ ملک کی اصلاحات ایک نازک مرحلہ اور ایک گہرے واٹر زون میں داخل ہوگئی ہے ۔ عہدیداروں نے ایک پیچیدہ اور بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کا انتباہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ سی پی سی ، چین کی اصلاحات ترقی اور استحکام کا تحفظ کرنے کی خواہاں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں