کالا دھن مسئلہ - بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-19

کالا دھن مسئلہ - بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہ حکومت نے کالا دھن رکھنے والوں کے نام کا انکشاف کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس مسئلہ پر اپنا موقف تبدیل کردیا ہے۔ کہا کہ حکومت ، مسلمہ قواعد اور اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے مستقبل میں دیگر ممالک سے تعاون کے حصول کے امکانات کو خطرہ میں نہیں ڈالے گی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کالے دھن کے مسئلہ پر این ڈی اے حکومت کا رویہ مہم جوئی کا نہیں بلکہ مستقل مزاجی کا ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ خاطیوں کے ناموں کا پتہ چلانے ، ان پر مقدمہ چلانے اور انہیں منظر عام پر لانے کی پابند ہے ، لیکن ہم کسی کو ایسی حرکت پر مجبور نہیں کیاجاسکتا ، جس سے بیرون ملکوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے خلاف ورزی ہوتی ہو ۔ کہیں بعد میں ہمیں یہ نہ کہنا پڑے کہ ہمیں دیگر ممالک سے تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ اگر ہم ایسا رویہ اختیار کریں تو اس سے کھاتہ داروں کو ہی مدد ملے گی ۔ مسلمہ قواعد سے انحراف کرنا کوتاہ بینی ہوگی ۔ جب کہ بالغ النظری کا یہ رویہ ہمیں اس معاملہ کی جڑوں تک پہنچنے میں مدد دے گا ۔ وہ بظاہر حکومت پر کی جانے والی ان تنقیدوں کا جواب دے رہے تھے کہ حکومت نے کالے دھن کے مسئلہ پر اپنے موقف سے انحراف کیا ہے اور بیرونی بینکوں میں کالا دھن جمع کرنے والے ہندوستانیوں کے ناموں کا نکشاف کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بیرونی بینکوں میں جمع ہندوستانیوں کے کالے دھن کو واپس لائے گی ۔ پارٹی نے موثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یوپی اے حکومت کو نشانہ تنقید بنایا تھا۔

Our approach on black money not adventurist: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں