بیماری کا بہانہ کرکے رخصت لینا گناہ - سعودی مفتی اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

بیماری کا بہانہ کرکے رخصت لینا گناہ - سعودی مفتی اعظم

ریاض
یو این آئی
سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ملازمت کے دوران غلط طریقے سے بیماری کے نام پر چھٹی لینے کو گناہ عظیم سے تعبیر کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں بہانہ بازی اور سرد مہری گناہ ہے ۔ بیماری کا بہانہ کر کے چھٹی لینا اور غلط کاغذات کے ذریعہ اسے صحیح قرار دینا کبیرہ گناہوں کے زمرے میں آتا ہے ۔ انہوں نے طبی عملے سے بھی کہا ہے کہ بیماری کی غلط رپورٹ بنانا بھی بڑا گناہ ہے اور اس غلط عمل سے احتراز ضروری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے عمل سے تجارت میں خسارہ ہوتا ہے اور ضرورتمندوں کے کام پورے نہیں ہوپاتے ہیں ۔ انسدا د بد عنوانی یونٹ(نضحہ) نے اس فتویٰ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مفتی اعظم نے7ستمبر کو یہ فتویٰ جاری کیا تھا۔ واضح ہو کہ کمیشن نے مفتی اعظم سے یہ اس تعلق سے فتویٰ جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔ سائنسی ریسرچ اور افتا کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھی کہا ہے کہ بہانہ کر کے اور غلط کاغذات پیش کر کے چھٹی کرنے والے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ نضحہ نے آج کہا ہے کہ اس فتویٰ کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے ملازمین میں بیداری آئے گی۔

'Fake sick leave is sinful': Saudi Grand Mufti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں