ضلع بیڑ - 5 اسمبلی حلقوں پر بی جے پی اور ایک پر راشٹر وادی کانگریس کا قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

ضلع بیڑ - 5 اسمبلی حلقوں پر بی جے پی اور ایک پر راشٹر وادی کانگریس کا قبضہ

beed-assembly-election-2014-result
بیڑ ضلع کی چھ اسمبلی حلقوں میں سے 05بی جے پی اور01 نشست راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قبضہ میں
بیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں ڈاکٹر پریتم منڈے 09 لاکھ 22ہزار ریکارڈ بریک ووٹ لیکر کامیاب
جئے دت شرساگر نے بیڑ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی لاج رکھی
بیڑ میں مراٹھا کارڈ کی سیاست چلی
سید سلیم کی قیادت میں مسلم ووٹوں نے او بی سی کے جئے دت شرساگر کو شکست سے بچا لیا

مہاراشٹر اسمبلی کی چھ نشستوں اور بیڑ لوک سبھا کی ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج عمل میں آئی جس میں ضلع کے کل چھ اسمبلی نشستوں میں سے 5پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بیڑ اسمبلی حلقہ پر راشٹروادی کے جئے دت شرساگر نے مہایوتی میں بی جے پی۔ شیو سنگرام کے امیدوار ونایک میٹے کو 6132ووٹوں اکثریت سے شکست دیتے ہوئے کامیاب ہوئے ۔دیگر اسمبلی حلقوں میں پرلی سے پنکجا منڈے ،گیورائی سے لکشمن پوار، ماجل گاؤں سے آر ٹی دیشمکھ ، کیج سے سنگیتا ٹھومبرے ، آشٹی سے بھیم راؤ دھونڈے بی جے پی سے کامیاب ہوئے ۔راشٹر وادی کا مظبوط قلعہ سمجھے جانے والے بیڑ ضلع میں گذشتہ میعاد میں چھ میں سے پانچ نشستیں راشٹروادی کانگریس کے پاس تھیں جبکہ ایک نشست پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی لیکن اس بار سیاسی حالات پوری طرح متضاد ہوتے ہوئے ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں میں سے پانچ پر بی جے پی اور صرف ایک پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کامیاب ہوئی ۔بیڑ ضلع میں بی جے پی کو ملی اس شاندار کامیابی کے لئے آنجہانی گوپیناتھ راؤ منڈے کی اچانک موت سے پنکجا منڈے اور ان کے خاندان کو ملی ہمدردی مانا جا رہا ہے، جبکہ اس کامیابی میں مودی لہر کا کوئی خاص عمل دخل نہیں مانا جا رہا ہے کیونکہ بیڑ ضلع میں مودی کا خطابی اجلاس جس اسمبلی میں یعنی بیڑ اسمبلی میں ہوا تھا بی جے پی ۔مہایوتی با لکل وہی نشست ہار گئی ۔ضلع میں واحد راشٹروادی کانگریس کی کامیاب نشست جئے دت شرساگر کی ہے اس نشست کے لئے سابق ایم ایل سے سید سلیم نے کی گئی محنت رنگ لائی سید سلیم و دیگر مسلم لیڈران کی محنت سے ہی مسلم سماج نے جئے دت شرساگر کو ایک مشت ووٹ کیااور جیت کو یقینی بنایا۔جئے دت شرساگر کا اتنے کم ووٹ سے کامیاب ہونا اور ونایک میٹے کا آخر تک جئے دت کے لئے سر درد بنا رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر مرتبہ ملنے والا مراٹھا ووٹ اس مرتبہ جئے دت شرساگر کو چھوڑکثیر تعداد میں ونایک میٹے کی جانب راغب ہوا۔لوک سبھا ضمنی انتخاب میں گوپی ناتھ منڈے کی دختر دوّم ڈاکٹر پریتم منڈے نے 922416ریکارڈ بریک ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ان کے حریف کانگریس کے اشوک پاٹل نے226095ووٹ حاصل کئے۔
بیڑ ضلع میں اس بار بی جے پی آنجہانی گوپی ناتھ راؤ منڈے کی دختر پنکجا منڈے کی قیادت میں انتخابی میدان میں اتری ۔بی جے پی کی جانب سے و زیر اعلیٰ کی فہرست میں پیش پیش سمجھی جانے والی پنکجا منڈے نے اسمبلی انتخابات سے قبل پورے مہاراشٹر میں سنگھرش یاترا کے ذریعے اپنی عوامی قیادت ثابت کرنے کی کوش کی تھیں ۔ بیڑ ضلع کی عوام نے ان انتخابات میں پنکجا منڈے کو تقویت دیتے ہوئے پنکجا منڈے کے چھ میں سے پانچ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔حتمیٰ نتائج کے مطابق گیورائی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے لکشمن پوار نے 136112ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے انھوں نے گیورائی کے ایم ایل اے بدام راؤ پنڈ ت کو شکست دی، بدام راؤ پنڈت نے کل76168ووٹ حاصل کئے ۔کیج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی سنگیتا ٹھومبرے نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی نمیتا مندڑا کو 106230ووٹ حاصل کرتے ہوئے شکست دی۔نمیتا مندڑا نے کل 63764ووٹ حاصل کئے ۔ماجل گاؤں سے بی جے پی کے آر ٹی دیشمکھ نے 112015 وو ٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اورراشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سابق وزیر پرکاش سولنکے کو شکست ہوئی۔پرکاش سولنکے نے کل 74755ووٹ حاصل کئے ۔پرلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی پنکجا منڈے نے 96904ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور اپنے سیاسی حریف چچا زاد بھائی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دھننجئے منڈے کو کراری شکست سے دو چار کیا۔دھننجئے منڈے نے کل 71009ووٹ حاصل کئے ۔آشٹی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے بھیم راؤ دھونڈے نے 120915ووٹ لیکر راشٹر وادی کانگریس کے سابق وزیرسریش دھس کو شکست دی۔سریش دھس نے کل 114933ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ بیڑ اسمبلی حلقہ سے راشٹر وادی کے امیدوار سابق وزیر رابطہ جئے دت شرساگر نے 77134ووٹ حاصل کرتے ہوئے بی جے پی ۔شیو سنگرام مہایوتی کے امیدوار ونایک میٹے کو شکست دی۔ ونایک میٹے نے کل71002ووٹ حاصل کئے ۔بیڑ اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار سراج الدین دیشمکھ نے کل8790ووٹ حاصل کئے ۔بیڑ اسمبلی حلقہ سے جئے دت شرساگر کے لئے سابق ایم ایل اے سید سلیم ، سابق نائب صدر بلدیہ معین الدین ماسٹر، فاروق پٹیل ،ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ، شیخ شاکر، قمر علی خان، حاجی نسیم الدین ،اشفاق انعامدارسمیت بیڑ کے مسلم قائدین نے بھر پور کاوشیں کیں۔

beed-assembly-election-2014-winners
گذشتہ معیاد میں راشٹر واد ی کانگریس پارٹی کے پاس 05اوربی جے پی 01سیٹ پر کامیاب ہوئی تھی اب اس کے با لکل متضاد بیڑ ضلع کی چھ اسمبلی حلقوں میں سے 05بی جے پی اور01 نشست راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قبضہ میںآئی
آنجہانی گوپی ناتھ راؤ منڈے کی اچانک موت سے ہوئے بیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں ڈاکٹر پریتم منڈے چھ لاکھ 92ہزار ریکارڈ بریک ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں ۔جئے دت شرساگر نے بیڑ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی لاج رکھی،
بیڑ میں مراٹھا کارڈ کی سیاست چلی ،سید سلیم کی قیادت میں مسلم ووٹوں نے او بی سی کے جئے دت شرساگر کو شکست سے بچا لیا۔سابق نائب صدر بلدیہ معین الدین ماسٹر، فاروق پٹیل ،ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ، شیخ شاکر، قمر علی خان، حاجی نسیم الدین ،اشفاق انعامدارسمیت بیڑ کے مسلم قائدین کی کاوشیں رنگ لائیں۔

Beed assembly results for 6 constituencies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں