جموں و کشمیر میں انتخابات کے لئے مزید مشاورت کی ضرورت - چیف الیکشن کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-19

جموں و کشمیر میں انتخابات کے لئے مزید مشاورت کی ضرورت - چیف الیکشن کمشنر

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ریاستی اسمبلی انتخابات اگر وقت پر منعقد کئے جائیں تو جموں و کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری راحت کاری کاموں میں کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی ۔ تاہم اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ اگر راحت کاری اور باز آباد کاری کاروائیوں میں انتخابی عمل کی وجہ سے اثر پڑ سکتا ہے تو انتخابات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ریاستی انتظامیہ ، اچھی طرح اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے لئے تیار ہے ۔2الیکشن کمشنرس ایچ ایس برہما اور نسیم ضیاء کے ہمراہ سمپت نے اپنے ایک روزہ وادی کے دورہ سے واپس ہونے کے بعد ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب میں یہ بات کہی ۔ اس سے قبل کمیشن نے تمام معروف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ کمیشن نے ضلعی مجسٹریٹس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی اور ریاستی چیف سکریٹری ، داخلی کمشنر ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ، راحت کاری اور باز آباد کاری کے پرنسپل سکریٹری اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ایک علیحدہ اجلاس میں بات چیت کی ۔ سمپت نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل ڈپٹی الیکشن کمیشن کو صورتحال کا اندازہ قائم کرنے کے لئے تعینات کیا تھا جس کے بعد ہم نے آج ریاست کا دورہ کیا جہاں دن بھر کے معروف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہماری مشاورت جاری رہی ۔ ان پارٹیوں کی جانب سے واضح آراہ حاصل ہوئے ہیں تاہم انتخابات کے تعلق سے ان کے موقف کی تفصیلات ہم ابھی نہیں دے سکتے البتہ چند افراد اس بات کے قائل ہیں کہ انتخابات کو ان کے مقررہ وقت ہی میں منعقد کیاجانا چاہئے ۔ بعض کاکہنا ہے کہ انتخابات کی صورت میں وادی میں جاری راحت کاری اور باز آباد کاری کے کاموں میں رکاوٹ پڑ سکتی ہیں۔ آخری نتیجہ پر پہنچنے سے قبل ہم ایک علیحدہ موقف اختیار کریں گے ۔ ہمارے ذہن میں سیلاب زدہ وادی میں کس قدر انفراسٹرکچر تباہ ہے اور کس قدر بحال کیاجانا باقی ہے پولنگ اسٹیشن کتنے متاثر ہیں اور ان کے متبادل کہاں کئے جاسکتے ہیں ۔ ریاستی اسمبلی کی6سالہ مدت 19جنوری کو اختتام پذیر ہے جس کی بناء پر جموں و کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہے ۔

J&K 'prepared' but EC holds off word on poll date

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں