پاکستانی افواج کے سربراہ نے بھی مسئلہ کشمیر کو کریدا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-19

پاکستانی افواج کے سربراہ نے بھی مسئلہ کشمیر کو کریدا

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر چھیڑے جانے کے بعد اب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر کو کریدا ہے اور شدید برہمی کے ساتھ یہ کہا ہے کہ پاکستان کے مسلح فورسس کسی بھی’’ خارجی جارحیت‘‘ سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا’’دندان شکن جواب‘‘ دیاجائے گا۔ کاکل میں ملٹری اکیڈیمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ پاکستان ، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات اور علاقائی استحکام کا خواہاں ہے۔ اس علاقہ میں دیر پا امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیرکا تصفیہ لازمی ہے ۔‘‘ ہم اس علاقہ میں اور اس سے آگے ہمیشہ ہی امن کے خواہاں ہیں ۔ امن کی یہ تلاش ، ہماری قوم کے عظیم تر استحکام کی ہماری خواہش کی مظہر ہے ۔‘‘ پاکستان کے سربراہ افواج نے کہا کہ پاکستان کے مسلح فورسس کسی بھی خارجی خطرہ سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔
دریں اثنا جموں سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان رینجرس نے آج ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکوریٹی فورس( بی ایس ایف) کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہاں بتایا کہ’’ پاکستان رینجرس نے آج صبح ضلع مجموں میں بین الاقوامی سرحد کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ جو علی الصبح5:30بجے شروع ہوا تھا ، آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔

Army Chief Sharif Says Resolving Kashmir Issue Vital for Peace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں