دہلی کے ترلوک پوری علاقہ میں فرقہ وارانہ تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

دہلی کے ترلوک پوری علاقہ میں فرقہ وارانہ تصادم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مشرقی دہلی کے تر لوک پوری علاقہ میں آج صورتحال کشیدہ رہی جہاں دیوالی کی رات دوگروپس میں جھڑپ ہوگئی تھی ۔ پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ ریاپڈایکشن فورس کو اس علاقہ میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ مقامی عوام کی ایک دوسرے کے ساتھ جم کر لڑائی ہوئی اور انہوں نے سیکوریٹی عملہ پر سنگباری بھی کی جس میں13پولیس ملازمین سمیت کم از کم35افراد زخمی ہوگئے ۔ غنڈوں نے اس علاقہ میں کئی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ بھی کی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت فساد کا کیس درج کرلیا ہے اور اب تک70 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تلاشی مہم جاری ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب دو فرقوں کے نوجوانوں کے درمیان دیوالی کی رات جھڑپ ہوگئی ۔ پولیس نے صورت حال پر قابوپالیالیکن کل رات دوبارہ جھڑپین ہوئیں جن کے بعد پولیس نے آنسو گیس شل استعمال کئے اور صورتحال پر قابو پانے طاقت کا ہلکا سا استعمال کیا۔ تصادم کے دوران گولیاں چلنے کے واقعات بھی پیش آئے جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ جہاں مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی ہے وہیں پولیس نے فائر کرنے کے کسی واقعہ سے انکار کردیا ۔ فائرنگ کا واقعہ شام4بجے پیش آیا۔ تازہ تصادم کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں فرقوں کے70افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔10افرا د کو کل گرفتار کیا گیا تھا جب کہ60افراد کو آج عدالت میں لوٹ مار کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس تصادم میں13پولیس والے بھی زخمی ہوئے ہیں ،۔ تازہ تصادم صبح اس وقت شروع ہوا جب ایک فرقہ نے دوسرے پر پتھراؤ شروع کردیا ۔ چند روز قبل ہی انٹلی جنس اداروں نے ریاستوں کو خبردار کیاتھا کہ تہوار کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں ۔

Communal Violence In East Delhi's Trilokpuri Area After Diwali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں