ہندوستانی نژاد امریکی - نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلت ڈائرکٹرس پائیونیر ایوارڈ کے لئے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

ہندوستانی نژاد امریکی - نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلت ڈائرکٹرس پائیونیر ایوارڈ کے لئے منتخب

Jayakrishna-Ambati-NIH-Director-Pioneer-Award
نیویارک
یو این آئی
یورنیورسٹی آف کنٹکی میں ایک ہندوستانی امریکی ڈاکٹر جئے کرشنا امباتی کو نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلت ڈائرکٹرس پائیونیر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں آپتھا لمولوجی اور ویژول سائنسس شعبہ کے پروفیسر و نائب صدر نشین ڈاکٹر جئے کرشنا امباتی نے اس سال کے لئے یہ باوقار اعزاز جیتا ہے ۔ یونیورسٹی کے ایک بیان کے مطابق یونیورسٹی میں ایک لیاب کو ڈاکٹر امبانی سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 2004ء میں قائم کیا گیا تھا اور ہر سال دیاجاتا ہے ۔ا ور ڈاکٹر امبانی ایوارڈ یافتہ افراد میں واحد آپتھال لمولوجسٹ ہیں۔ یہ ایوارڈ زائد از5سال کی ایک معیاد کے ل ئے تقریباً4ملین ڈالرس کی نقد رقم پر مشتمل ہے ،۔ جو استثنائی تخلیقی و نظریہ ساز سائنٹسٹ کو دیاجاتا ہے ۔ جو بائیو میڈیکل ریسرچ میں بڑے چیلنجس تک اعلی ترین اختراعی رسائیوں کا حامل ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر امبانی جو2001ء میں یونیورسٹی کو آئے تھے ریٹینل ڈس آرڈرس کے حامل مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں جس میں عمر سے متعلق کمزوری پر خاص توہ دی جاتی ہے جو اندھے پن کا بڑا سبب ہے ۔ وہ امریکن جیریا ٹرکس سوسائٹی ، ویژن اور اپتھال مالوجی میں سوسی ایشن آف ریسرچ ، بورگس ویلکم فنڈ ، کنیڈین نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ ڈورکس ڈیوکس چیاریٹیبل فاؤنڈیشن ، الیسن میڈیکل فاؤنڈیشن اور ہیرنگ ٹن ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ سے ایوراڈس جیتے ہیں ۔ ڈاکٹر امبانی جنوبی ہند میں پیدا ہوئے وہ آئی آئی ٹی تعلیم یافتہ ریاضی داں مرلی موہن راؤ امباتی اور ان کے اہلیہ گومتی کے بڑے فرزند ہیں ان کے والد ٹامل لٹریچر میں ایک اسکالر ہیں ڈاکٹر جیا کرشنا امباتی نے17سال کی عمر میں جانس وہوپکنس یونیورسٹی میں الکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی ۔

Jayakrishna Ambati Receives NIH Director's Pioneer Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں