کالا دھن - انکم ٹیکس عہدیداروں کی ٹیم کی عنقریب سوئٹزر لینڈ روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-15

کالا دھن - انکم ٹیکس عہدیداروں کی ٹیم کی عنقریب سوئٹزر لینڈ روانگی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
محکمہ انکم ٹیکس اور ریونیو کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم بہت جلد سوئٹزر لینڈ کے لئے روانہ ہونے کے لئے تیار ہے تاکہ کالا دھن واپس لایاجاسکے اور اس سلسلہ میں اقدامات کو آگے بڑھایاجاسکے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی وفد کی اہم توجہ ملتویہ درخواستوں پر ہوگی اس کی قیادت ریونیو سکریٹری شکتی کانتا داس کریں گے ۔ اس میں سی بی ڈی پی چیرمین کے وی چودھری اور وزارت فینانس کے بیرونی محاصل امور کے2اعلیٰ عہدیدار شامل ہوں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ایس آئی ٹی کو تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے اعتماد میں لئے جانے کے فوری بعد اس وفد کا قیام عمل میں آیا ۔ ایجنسیوں کا احساس ہے کہ کالا دھن کے معاملات کی تحقیقات کو آگے بڑھانے دونوں ملکوں کے عہدیداروں کے درمیان ایک دوسرے کے تبادلوں کی ضرورت ہے ۔چنانچہ اس سلسلہ میں ہندستانی وفد کی سوئٹزر لینڈ کے عہدیداروں سے اسی ہفتہ ملاقات ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کو روانہ کرنے کے فیصلہ کو زیر فینانس ارون جیٹلی نے منظوری دے دی ہے ۔ ان عہدیداروں کے ساتھ قانونی دستاویزات اور متعلقہ کاغذات ہوں گے تاکہ سوئز حکام کو مطمئن کیاجاسکے ۔ سوئز حکام کو یہ باور کروایاجائے گا کہ ان معاملات میں حقائق کا انکشاف ہندوستان کے لئے کس قدر اہمیت رکھتا ہے ۔ مجوزہ دورہ مودی حکومت بننے کے بعد دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

Black Money: Top Indian Tax Team to Head to Switzerland

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں