کالے دھن پر ناموں کے انکشاف سے کانگریس کو شرمندگی ہوگی - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

کالے دھن پر ناموں کے انکشاف سے کانگریس کو شرمندگی ہوگی - جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کالے دھن مسئلہ پر اپوزیشن کی تنقیدوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ’’حکومت نے غیر ملکی بینک کھاتوں میں غیرقانونی آمدنی جمع کرنے والے ہندوستانیوں کے نام جاری نہیں کرنے کی کبھی بھی خواہش ظاہر نہیں کی ہے اور جب ہم ان کے نام عدالت کو بتائیں گے تو بی جے پی کو ناموں کے انکشاف پر کبھی شرمندگی نہیں ہوگی بلکہ ا س سے کانگریس کو سب سے زیادہ شرمندگی ہوگی ۔ جیٹلی نے آج یہاں ایک پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ پچھلے ہفتے اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا تھا کہ حکومت کالے دھن کے سلسلہ میں اپنے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کی تکمیل میں سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظاہر کرنا نہیں چاہتی ۔
اس سلسلہ میں یہ بات کہہ دوں کہ کانگریس نے میڈیا کو مکمل طورپر گمراہ کن انداز میں بھڑکایا ہے اور میں آپ سے یہ بات بھی کہہ چکا ہوں کہ حکومت اب عدالت عظمیٰ کو جرمنی سے سال2009میں سونپی گئی ان ہندوستانیوں کی فہرست پیش کرے گی جو کالا دھن وہاں جمع کئے ہوئے ہیں، ان کے نام عام نہیں کرے گی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس معاہدہ کی وجہ سے ٹیکس معاہدوں کے تحت جب تک عدالت الزام عائد نہیں کردیتی تب تک نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے ہیں ۔ اروند سبرامنیم کو چیف اقتصادی مشیر کے عہدہ سپرد کئے جانے کے ضمن میں وزیر مالیہ نے کہا کہ وہ ایک قد آور، بین الاقوامی سطح پر تجربہ کار انتہائی اہل و قابل اور معروف شخصیت کے حامل ہیں اور حکومت کو مشاورت کے لئے انتہائی قابل ترین شخصیات کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ہر کس و ناکس کے مشورہ کو قبول نہیں کرسکتے ۔

Black money names will embarass Congress, says Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں