فوجی کمانڈرس کو صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے آرمی چیف کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-19

فوجی کمانڈرس کو صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے آرمی چیف کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے پڑوسی ملک میں سیکوریٹی کی منتقلی کے پیش نظر اپنے کمانڈروں سے کہا کہ وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں پر مسلسل دباؤ بنائے رکھیں ۔ جنرل سنگھ نے فوجی کمانڈرس کی کانفرنس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے شمال مشرق کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اور تمام فریقین کو تنازعہ کے حل کے میکانزم کا فریق بنائے جانے پر زور دیا ۔ بیرونی سیکوریٹی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کمانڈرس سے کہا کہ وہ بر صغیر میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں جہاں افواج اور سیکوریٹی کی منتقلی عمل میں آرہی ہے ۔ ملک کی سلامتی پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ انہوں نے جنگ زدہ ملک افغانستان سے ناٹوفورسس کے تخلیہ کے پس منظر میں یہ بات کہی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ستمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی حکومت کو افغانستان سے فوج کی جلد واپسی کے خلاف انتباہ دیا تھا اور عراق سے فوج کے تخلیہ کے دوران کی جانے والی غلطیوں کا حوالہ دیا تھا۔

Army chief Suhag tells commanders to assess security situation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں