مغربی بنگال سرکاری اسپتالوں میں اب بستر مفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

مغربی بنگال سرکاری اسپتالوں میں اب بستر مفت

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں علاج کو آسان بنانے کے لئے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بیڈ مفت میں مہیا کرائی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت کے شہر، ضلع، سب ڈویژن اور پرائمری ہیلتھ سنٹر تمام جگہوں پر مفت میں بیڈ مہیا کرایا جائے گا اور فیس والے بیڈ بھی اب مفت ہوجائیں گے ۔ ممتا بنرجی جن کے پاس وزارت صحت بھی ہے نے کہا کہ ہم نے ریاست کے اسپتالوں میں12,000بیڈ کا اضافہ کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جلد ہی5سرکاری اسپتال اور تین پرائیوٹ اسپتال تیار ہوجائیں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے40لاکھ افراد سرکاری اسپتال پر منحصر ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ2015تک 40ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال تیار ہوجائیں گے اور ان کے لئے اسٹاف موجود ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں پہلے سے ہی 86فیئر پرائز میڈیسن کی دکانیں ہیں جہاں 70فیصد دوائوں پر رعایت دی جاتی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم جلد ہی50فیئر پرائز دکان اور جانچ گھر کھولے جائیں گے ۔
؎ میڈیکل اسٹاف کی کمی کو کم کرنے کے لئے حکومت نے ڈاکروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر60سال سے62سال کرنے اور میڈیکل ٹیچروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر65سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس درمیان10,000ڈاکٹرس اور نرسیں کو حکومت جلد ہی بحال کرے گی ۔ اس کے علاوہ ہم ریٹائرڈ ڈاکٹروں اور نرسوں کو دوبارہ واپسی کے لئے خیر مقدم کرنے کو تیار ہیں ۔بچوں کے علاج کے لئے حکومت نے17چائلڈ اسپتال تعمیر کرنے جارہی ہے جس پر20کروڑ کا خڑچہ ہوجائے گا۔ یہ اسپتال اگلے دو سال میں مکمل ہوجائیں گے ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دوائوں بالخصوص کینسر اور شوگر کے دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم اسپتال میں منعقد ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز نے اچانک دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ کینسر کی دوائیں8000،7000سے ایک لاکھ روپیہ تک میں دستیاب ہیں ۔ آج ہر ایک گھر میں شوگر کے مریض ہیں مگر دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پریشان ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ رویہ غیر انسانی ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں ۔
دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے مرکز ذمہ دار: ممتا
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دوائوں بالخصوص کینسر اور شوگر کے دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم اسپتال میں منعقدایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز نے اچانک دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ کینسر کی دوائیں7000-8000سے ایک لاکھ روپے تک میں دستیاب ہیں ۔ آج ہر ایک گھر میں شوگر کے مریض ہیں مگر دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پریشان ہیں ، ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ رویہ غیر انسانی ہے ، میں اس کی مذمت کرتی ہوں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں