آندھرا پردیش حکومت بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کی پابند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-08

آندھرا پردیش حکومت بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کی پابند

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا ہے کہ حکومت بچں کو بہتر تعلیم مہیا کرانے کی پابند ہے ۔ انہوں نے ضلع پرکاشم کے ناگولا پالیم گاؤں میں جنم بھومی ، میرا گاؤں اور اسکول بلارہا ہے ۔ پروگراموں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل ویلفر ہاسٹلس کو اقامتی اسکولس میں تبدیل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعہ اپنی مدد آپ گروپ کے پروڈکٹس پیش کئے جائیں گے ۔ انہوں نے خواتین کے اپنی مدد آپ گروپس میں50کروڑ روپے کے قرضہ جات تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اونگول میں ویٹر نری اسپتال قائم کیاگیا ۔ چیف منسٹر نے کھیت بلا رہا ہے، پروگرام میں بھی شرکت کی اور کسانوں سے تبادلہ خیال کیا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت مکانات اور صنعتوں کو 24گھنٹے برقی کی سربراہی کے علاوہ حتی کہ زرعی شعبہ کوبھی7گھنٹے برقی سربراہ کرنے کے لئے پابند ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر وائی آر اسکول کے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ریاست میں ہر گھر کو انٹر نیٹ کنکشن کے علاوہ ہر اسکول کو براڈ بیانڈ کنکشن فراہم کریں گے ۔ ریاست کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کم از کم5تا10پودوں کی شجر کاری کریں۔ چندر ا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت ، پائپ لائنس کے ذریعہ35لاکھ خاندانوں کو گیس سربراہ کرے گی۔

AP State is under obligation to provide education to all

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں