پی ٹی آئی
سعودی حکام نے ہندوستانیوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک خفیہ شراب کی فیکٹری پر دھاوا کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور کثیر مقدار میں شراب اور سازو سامان کو ضبط کرلیا ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ۔ سعودی گزٹ کے مطابق یہ شراب پڑوسی ممالک سے غیرقانونی طور پر ملک لائی جاتی تھی اور پھر فیکٹری میں اسے پیاک کیاجاتا تھا ۔ مشرقی صوبہ میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کرنل سلمان النشوان نے کہا کہ’’محکمہ کے انسپکٹران نے‘رنگ بدلنے کے لئے شراب میں ڈیٹال ملاکر گاہکوں کو بیرونی شراب کا دھوکہ دینے کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے ۔‘‘ تاہم ہندوستانیوں کی شناخت نہیں کی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے کثیر تعداد میں ڈیٹال کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ عہدیداروں نے1,956بوتلیں ، اسپرائٹ کے264کیان ضبط کیے ۔ اسکے علاوہ ایک ہزار لیٹر کی گنجائش کے حامل شراب کے دو بڑے ٹینک اور3,504بوتلیں بھی ضبط کی گئیں جنہیں پیاکیچنگ کے لئے تیار کیا گیا تھا ۔ اسٹاک رکھنے کے لئے10خالی ٹینک بھی موجود تھے ۔ انسپکٹر ان نے اس فیکٹری کو چلانے والے ہندوستانی کے گھر سے204,000سعودی ریال بھی ضبط کیے ہیں ۔ النشوان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر اس فیکٹری کی چوبیس گھنٹے نگرانی شروع کردی تھی اور جب ایک مشتبہ شخص یہاں آیا، عہدیدارں نے اسے حراست میں لے لیا۔ اس مشتبہ شخص کو یک اپ ویان سے بیرونی برانڈ کی شراب کے بے شمار اسٹیکرس برآمد ہوئے ۔
wine factory raid in Saudi Arabia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں