ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانا اولین ترجیح - چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-06

ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانا اولین ترجیح - چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
؂ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤنے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ہے کہ ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کیاجائے۔ گزشتہ ایک سو سال سے تلنگانہ عوام نے کئی قربانیاں دیں اور مسلسل جدو جہد کی تھی۔ انہوں نے انہوں نے کہا کہ یکم نومبر1956ء کو علاقہ تلنگانہ کے عوام کی مرضی کے خلاف اس علاقہ کو آندھرا پردیش میں ضم کردیا گیا تھا ۔ اس کے خلاف یہاں کی عوام نے1969ء کو علیحدہ تلنگانہ کی جدو جہد کی تھی اس مرتبہ بھی بلا لحاظ مذہب و ملت تلنگانہ کے عوام نے متحد ہوکر جدو جہد کی تھی جس کے باعث علیحدہ تلنگانہ ریاست قائم ہوئی ۔ آج ضلع کھمم کے سینئر تیلگو دیشم قائد ٹی ناگیشور راؤ نے اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جس میں کھمم کی ضلع پریشد صدر نشین کو یتا تلگو دیشم پارٹی کے ارکن اسمبلی بالا سانی16ایم پی پی سی 16زیڈ پی پی سی165سرپنچ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ ٹی ناگیشور راؤ کے حامیوں کی کثیر تعداد ٹی آر ایس کے دفترتلنگانہ بھون پہونچنے پر تلنگانہ بھون کھچا کھچ بھر گیا تھا بلکہ عمارت تنگ دامنی کا شکوہ کررہی تھی ۔ ٹی آر ایس کے دفتر کے اطراف اور بنجارہ ہلز سڑک پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ پولیس کو انہیں کنٹرول کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ عوام کی کثیر تعداد کے پیش نظر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ٹی ناگیشور راؤ کو یہ جلسہ عام نظام کالج میں منعقد کرنا چاہئے تھا۔
کے چندر شیکھرراؤ نے کہا کہ ٹی ناگیشور راؤ ان کے اچھے دوست ہیں گزشتہ3دہوں سے زیادہ عرصہ سے ان سے ملاقات ہے ۔ انہوں نے ٹی ناگیشور راؤ کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع کھمم میں ٹی آر ایس کو سیاسی طور پرطاقتور بنانے پر توجہ دیں وہ جلد کتہ گوڑم کو ضلع بنانے کا اعلان کریں گے ۔ تلگو دیشم کے سینئر قائد ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں جلد سنہری تلنگانہ ریاست بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ضلع کھمم کے7منڈلس کو آندھر ا پردیش میں شامل کر کے اس علاقہ میں رہنے والے2لاکھ60ہزار گریجنوں کو بے گھر کرنے کامنصوبہ بنایا ہے وہ مرکزی حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کھمم کے7منڈلس کو آندھرا پردیش میں شامل رکھنے کے خلاف اور غریب گریجنوں کو اراضیات دلانے کے لئے وہ جدو جہد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کے تعمیری کام کے لئے7منڈلس میں رہنے والے غریبوں کو مسائل میں مبتلا کرنا مرکزی حکومت کی غلطی ہے ۔ ریاستی وزیر اتعلیم جگدیش ریڈی نے ٹی ناگیشور راؤ اور دیگر تلگو دیشم پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہاریڈی سکریٹری جنرل ٹی آر ایس و رکن راجیہ سبھا کے کیشوراؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

priority to make Telangana a Golden State - Chief Minister Chandra Shekhar Rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں