ہندوستان امریکہ سے 7 بلین ڈالرس کے دفاعی ساز و سامان خریدے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

ہندوستان امریکہ سے 7 بلین ڈالرس کے دفاعی ساز و سامان خریدے گا

نئی دہلی
یو این آئی
اوباما انتظامیہ ، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ماہ کے اواخر میں دورہ امریکہ کے موقع پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعطل کا شکار دفاعی و تجارتی معاہدات کو قطعیت دینے میں مصروف ہے۔ اوباما انتظامیہ تقریباً7بلین امریکی ڈالر مالیتی دفاعی معاملت کو قطعیت دینے کے لئے سنجیدہ ہے جو کئی سال سے مختلف مراحل کے باعث زیر التواہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران بھاری سازو سامان کی باربرداری کرنے والے چینوک ہیلی کاپٹرس اور حملہ کرنے والے ہیلی کاپٹرس کی فروخت کا معاہدہ کی توقع ہے ۔ وزارت دفاع کے عہدیدار کے مطابق ان ہیلی کاپٹرس کی معاملت ہوسکتی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدہ پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔22عدد اے ایچ64Dاپاچی ہیلی کاپٹرس ،15ہیوی لفٹ چینوک ہیلی کاپٹرس کی خریدی کے لئے معاہدہ پر دستخط کا مسئلہ آخری مراحل میں ہے ۔ ڈیفنس ایسویسشن کونسل نے گزشتہ الاس میں اس ضمن میں تمام رکاوٹوں کو دور کردیا ہے۔
بوئنگ ،چینوک فوجی ہیلی کاپٹرس کی معاملت1.4بلین امریکی ڈالر کی ہے۔ جب کہ اپاچے کی خریداری کی معاملت بھی1.4بلین امریکی ڈالر کی ہے۔ حالات کو سازگار بنانے اور وزیر اعظم کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے امریکہ کی جانب سے متعدد عہدیداروں نے ہندوستان کا دورہ کیا ہے ۔ موجودہ حکومت کے ابتدائی100دنوں میں کئی امریکی عہدیدار اور سرکردہ عہدیداروں نے ہندوستان کا دورہ کیا ہے ۔ امریکی سینٹر جان میک کین ، سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری ، سکریٹری آف کامرس پنی پر ٹکر اور وزیر دفاع چک ہیگل نے ہندوستان کا دورہ کیا۔ ان قائدین کے دورہ کے دوران دفاعی آلات کی خریدی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کی وجہ سے امریکی معیشت میں بہتری آسکتی ہے ۔ ہندوستان میں زائد 250بلین ڈالر مالیت کے دفاعی آلات خریدنے کی صلاحیت ہے اور امریکی کمپنیاں اس خصوص میں اہم حصہ دار ی نبھانے کی کوشش کررہی ہیں ۔
چیک ہیگل نے جب وزیر فاع ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اس وقت دفاع معاملتیں ایجنڈہ میں سر فہرست تھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیگل نے اپنے دورہ کے دوران ہندوستانی دفاعی شعبہ کے سرکردہ اداروں ٹاٹا، مہندرا ، ایل اینڈ ٹی ، ریلائنس اور پیپاواو کے بشمول کئی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔ اوباما انتظامیہ ہندوستان کو145عدد الٹرا لائٹ ہوئٹزرگنس اور اینٹی ٹینک جیویلین میزائل معاملت کو آگے بڑھانے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔ حال ہی میں دفاعی شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری کے قوانین میں رعایتیں دی گئی ہیں اور ہندوستانی عہدیدار دفاعی پیداوار کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں ۔
نیو یارک سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ بحال کریں گے ۔ مملکتی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ ہندوستان کے لئے امریکہ کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ،۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مودی جی کی تقریر اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ساری دنیا ہندوستان میں اقتدار کی تبدیلی کا جائزہ لے رہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی26ستمبر سے امریکہ کا دورہ کررہے ہیں ۔

Four defence equipment India will buy from US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں