یو این آئی
شہر حیدرآباد میں آج دوپہر اچانک موسلا دھار بارش کے باعث کئی سڑکیں زیر آب آگئیں، جس کے نتیجہ میں سکندرآبا، بیگم پیٹ، ماریڈ پلی اور منو گوڑہ کے علاقوں میں ٹریفک جارم ہوگئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث آئندہ24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ اسی دوران شمالی ساحلی آندھرا میں ومسادھارا اور مہائی نادھراتانیہ ندیوں میں پانی کی سطح میں زبردست اضافہ کے بعد ضلر سریکاکلم کے نشیبی علاقو ں کی آبادی کو تخلیہ کا حکم دیاگیا ہے۔ پانا پٹنم میں دونوں دریاؤں کی سطح آب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے4مواضعات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ضلع کے چند مواضعات میں سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے ۔ اے پی کے وزیر لیبر کے اچھینا نائیڈو نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ضلع کلکٹر کو ہدای دی کہ ایک کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں ۔ اسی دوران سائیکلون وارننگ سنٹر کے عہدیداروں نے خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر آئندہ48گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل اڈیشہ ، مغربی بنگال کے ساحل پر ہوا کے کم دباؤ کا مرکز شدت اختیا ر کرتا جارہا ہے جس کے زیر اثر ساحلی آندھرا کے اضلاع سریکا کلم ، وجیا نگرم ، وشاکھا پٹنم ، مشرقی و مغربی گوداوری ، کرشنا اور گنٹور اور تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کاامکان پایاجاتا ہے ۔ ساحلی آندھرا ، تلنگانہ اور رائلسیما کے کئی مقامات پر بھی اوسط تا نسبتاً شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد میں بھی بعض اوقات شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری اور کم سے کم24ڈگری سلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جائے گا۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں چند مقامات پر جب کہ رائلسیما میں کہیں کہیں بارش ہوئی ۔
risk of flooding in the northern coastal Andhra pradesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں