نریندر مودی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد - وزیر داخلہ راج ناتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

نریندر مودی سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد - وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ نریندر مودی سے ان کے رشتے، بہت پاک ، جذباتی اور گہرے ہیں اور وہ ہر قیمت پر چاہیں گے کہ انفرادی نقصان کے باوجود یہ خراب نہ ہوں ۔ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ مرکزی کابینہ میں مودی کی برتری، بہت فطری ہے نہ کہ تھوپی ہوئی ۔ وہ اس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے وزیر داخلہ سردار پٹیل سے اور اٹل بہاری واجپائی کے لال کرشن اڈوانی سے رشتوں کے تعلق سے پوچھے جارہے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ مودی سے رشتوں کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہمارے رشتے بہتر گہرے ہوئے ہیں۔ وہ ملک کے سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں جو ملک کو اس کے مشکل وقت سے نجات دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہمارے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائی کر رہے ہیں وہ اس کی گہرائی سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔ یہ اتنے پاک ، جذباتی اور گہرے ہیں کہ کوئی اسے بگاڑ نہیں سکتا ہے۔ میں خود کے ذاتی نقصان پر بھی ایسا نہیں ہونے دوں گا ۔اپنی عوامی زندگی میں میں نے سرمایہ کے طور پر نہ صرف اعتماد ہی حاصل کیا ہے ۔ مجھے جانوروں جیسی زندگی جینا قبول نہیں ہے ۔بی جے پی کے سابق صدر راجناتھ سنگھ نے ان قیاس آرائیوں کو دور کرنے کی کوشش کی کہ مودی اور ان کے درمیان کچھ گڑ بڑ چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کسی شخص سے گہرے ذاتی اور جذبات رشتے قائم کرلیے ہیں تو میں اسے کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ میں اپنے کسی قریبی کو صرف اس لئے نقصان پہنچانے کا گناہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے ساتھ میرے کچھ ذاتی اختلافات ہوگئے ہیں۔ یہ میری سیاست نہیں ہے ۔ راجناتھ سنگھ حالانکہ ایسا احساس دیتے نظر آئے کہ کسی بھرم کے باعث کچھ لوگوں کو ان سے شکایتیں ہوسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہ معاملات کو حل کرنے کے لئے میں سے بات چیت کو تیار ہوں ۔ اتر پردیش میں میرے دوستوں کے دشمن بن جانے پر بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ میرا طرز عمل پہلے ہی جیسا رہا ہے ۔ میں اپنے خراب سے خراب دشمن کے تئیں بھی کسی توہین آمیز لفظ کا استعمال نہیں کرتا ہوں، اور کبھی ان کو نقصان نہیں پہنچاتا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان مبینہ اختلافات کی قیاس آرائی تاریخ بن کر رہ جائے گی اور مستقبل الگ ہوگا اور ماضی کو نہیں دہرایا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس تاریخ کو یہیں ختم کریں اور آگے بڑھیں۔ اٹل بہاری واجپائی اور ایل کے اڈوانی کے درمیان میڈیا میں چل رہی غلط فہمیوں کے باوجود دونوں میں بہت گرم جوشی بھرے اور باہمی احترام کے رشتے رہے ہیں ۔

My relations with PM Narendra Modi ‘too sacred, emotional’, Rajnath Singh says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں