راہول گاندھی کی قیادت کے سوال پر کانگریس میں اختلاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

راہول گاندھی کی قیادت کے سوال پر کانگریس میں اختلاف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نوجوان کانگریس قائدین ے ایک گروپ نے پرانی قیادت کی مخالفت اور راہل گاندھی کی تائید کرتے ہوئے سینئر قائدین کو پارٹی کی امیج کو مسخ کرنے اور پارٹی فورم کے باہر متنازعہ بیانات دینے کے خلاف ایک خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نوجوان قائدین نے جن میں پندرہ اے آئی سی سی کے سکریٹریز ہیں پرانی قیادت بشمول سینئر جنرل سکریٹریز کو خط لکھتے ہوئے کہیں گے کہ وہ ایسی حرکت نہ کریں جس سے پارٹی اور اس کی قیادت کو نقصان پہونچتا ہے ۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت کیاجارہا ہے جب کچھ دن پہلے پارٹی کے جنرل سکریٹریز ڈگ وجئے سنگھ اور جناردھن دیویدی نے بعض ریمارکس کئے تھے جن میں سر گرم عہدوں پر فائز ہونے کے لئے عمر کی صراحت کی بات کہی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ راہول گاندھی کو سیاست میں مزید سرگرم رول ادا کرنا چاہئے ۔ لیکن نوجوان قائدین کا احساس ہے کہ اس سے پارٹی کے مفادات اور امیج کو نقصان پہونچا ہے ۔ تمام جنرل سکریٹریز اور سینئر قائدین کے کل یا پرسو کئے جانے والے خطوط میں نوجوان قائدین ان سے کہیں گے کہ وہ قیادت پر تنقید یں نہ کریں اور میڈیا میں متنازعہ بیانات جاری نہ کریں۔ اس خط کے متن کو اے آئی سی سی سکریٹریز کے آج منعقدہ ایک اجلاس میں قطعیت دی گئی ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اے آئی سی سی کے سکریٹریز اپنے عہدیداران بالا کو خط لکھیں گے اور بعض جنرل سکریٹریزکے ظاہر کردہ خیالات سے اختلاف کریں گے ۔ اے آئی سی سی کے سکریٹری پرکاش جوشی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جو لوگ بر سر عام بیانات دے رہے ہیں انہیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئے کہ انہوں نے کس حد تک انہیں دی گئی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں