گنگا کی صفائی - واضح جواب دینے سپریم کورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

گنگا کی صفائی - واضح جواب دینے سپریم کورٹ کی ہدایت

آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ دریائے گنگا کو صاف کرنے کے اس کے منصوبے کے متعلق اہلکاروں کی زبان میں بات نہ کرے بلکہ موثر نگرانی کے لئے مرحلہ وار وقت کی وضاحت کرے ۔ جسٹس پی ایس ٹھاکر اور جسٹس آر بھا نو متی پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ صرف منصوبوں کی بات نہ کریں بلکہ واضح طور پر لائحہ عمل بنائیں ۔ اس پر عمل آوری کے لئے200سال لگ سکتے ہیں ۔ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ ہماری نسل کے بقید حیات رہنے کے دوران گنگا کی صفائی عمل میں آئے گی۔ جسٹس ٹھاکرے نے استفسار کیا کہ کیا آپ مرحلوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں جس کے ذریعہ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور ہر مرحلہ میں کتنا وقت درکار ہوگا ۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے گنگا کو صاف کرنے کے حکومت کے ایکشن پلان پر موقف کی رپورٹ روڈ میاپ کے ساتھ طلب کی تھی۔ عدالت نے حکومت سے یہ بھی رپورٹ طلب کی تھی کہ حکومت گنگوتری سے ہریدوار تک پہلے مرحلہ میں ریا کی صفائی کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے ۔

Ganga cleaning projects: SC directs government to file fresh affidavit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں