وٹیکن پر دہشت گرد حملہ کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

وٹیکن پر دہشت گرد حملہ کا اندیشہ

روم
اے ایف پی
انٹلی جنس سروس کی جانب سے ویٹیکن پر امکانی حملے کا اندیشہ ظاہر کیے جانے کے بعد سینٹ پیٹرز اسکوائر کی سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ اطالوی میڈیا نے یہ اطلاع دی جس میں کہا گیا کہ پوپ فرانس کو خطرہ لاحق ہونے کے اندیشوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک بیرونی سیکوریٹی ایجنسی نے دو عربوں کے درمیان گفتگو سننے کے بعد اس ہفتہ اٹلی کو خبردار کیا تھا۔ گفتگو میں چہار شنبہ کے روز ویٹیکن پر ایک جذباتی سرگرمی کا حوالہ تھا۔ IIامیسیگا روڈ یلی نے یہ اطلاع دی ۔ چہار شنبہ کو ہی سینٹ پیٹرس باسیلیکا کے روبرو اسکوائر پر پوپ اجتماع سے اپنا ہفتہ واری خطاب کرتے ہیں۔ اٹلی کی مخالف دہشت گرد یونٹ نے انکشاف کیا کہ گفتگو کرنے والا ایک شخص آٹھ ماہ قبل اس ملک سے گزرا تھا ، جس سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے کہ خطرہ حقیقی ہوسکتا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ عسکریت پسندوں کی جانب سے پوپ پر حملہ کی ممکنہ سازش کی ابتدائی وارننگوں کو ویٹیکن کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔ لیکن چہار شنبہ اور اتوار کو ہونے والے ان کے اجتماعوں کے لئے سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ریپبلیکا ڈیلی نے کہا کہ سادہ لباس میں ملبوس خصوصی آپریشنز عہدیدار دھماکہ اشیاء کی تلاشی میں تربیت یافتہ کھوجی کتوں کے ساتھ ویٹی کن پولیس اور سیاحوں کی مدد کررہے ہیں ۔ جب کہ علاقہ کی ہوٹلوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔

ISIS Reportedly Planning Terror Attack On Pope At Vatican

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں