ملائشیائی گمشدہ طیارہ کے پائلٹ پر شائع مضمون کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-21

ملائشیائی گمشدہ طیارہ کے پائلٹ پر شائع مضمون کی تنقید

کوالالمپور
آئی اے این ایس
ملائشیائی وزیر خارجہ عنیفہ امان نے ایک نیوز پورٹل ہفتگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون پر سخت تنقید کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملائشیا ایر لائنز کی پروازMH370کے پائلٹ کیپٹن ظہری احمد شاہ کی خود کشی کے سبب طیارہ لاپتہ ہوا۔ عنیفہ نے رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر حیران اور مایوسی کا شکار ہوں کہ ہفنگٹن پوسٹ جیسے پورٹل نے تصدیق و تحقیق کے بغیر ہی ایسی اطلاع کیسے شائع کردی۔ ملائشین اسٹار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ16ستمبر کو شائع مضمون برمنگھم میل کی ایک رپورٹ پر مبنی تھا جس میں کیوی ایر لائنز کے بانی اور نیوزی لینڈ فضائی حادثہ کے تحقیقات کا ر ایوان ولسن نے یہ دعویٰ کیا تھا ۔ ولسن کا یہ دعویٰ تھا کہ کیپٹن ظہری ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا اور اس نے 8مارچ کو خود کشی کرتے وقت تمام مسافرین کو بھی لقمہ اجل بنادیا ۔ ولسن نےMH370گر گڈ نائٹ ملیشین:370طیارہ کی گمشدگی کے پس پردہ حقائق سے موسوم ایک کتاب تصنیف کی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ گزشتہ30برسوں کے دوران صنعت شہری ہوا بازی میں قتل، خود کشی کے 5واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔ ولسن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ظہری نے طیارہ میں دانستہ طور پر آکسیجن سپلائی لائن منقطع کرنے کے بعد مسافرین کو ہلاک کرنے کے لئے بوئنگ787کو بحر ہند میں گرادیا ۔ عنیفہ نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ظہری کے ذہنی طور پر بیمار ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس کے سبب مہلوکین کے خاندان و احباب کو مزید ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کا سامان ہے ۔ عنیفہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے ارکان خاندان و احباب کو ہنوز کسی خوشخبری کی امید ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ کی جانب سے اس مضمون کی اشاعت نہ صرف افسوسناک بلکہ مایوس کن واقعہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں