عید کے موقع پر حیدرآباد میں گاؤکشی پر سخت کارروائی - پولیس کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

عید کے موقع پر حیدرآباد میں گاؤکشی پر سخت کارروائی - پولیس کا انتباہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-20

پریس نوٹ
آج350عازمین حج پر مشتمل ساتویں قافلہ کی جدہ پرواز کے ساتھ ہی سوئے حرم روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد2400تک پہنچ گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اور جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس قافلہ کو جھنڈی دکھا کر وداع کی ا۔ اس قافلہ میں حیدرآباد کے245رنگا ریڈی کے84اور ورنگل کے23عازمین شامل ہیں ۔ قافلہ میں شامل ایک خاتون عازم حج محترمہ عابدہ بیگم صاحبہ زوجہ محمد عبدالغفور مرحوم عمر78 سال ساکن چھاؤنی نادعلی بیگ کور نمبر5654-3-0 APR-کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے اس کور میں شامل ان کے فرزند اور بہو کاسفر حج بھی ملتوی کردیا گیا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ان کو سہولت سے کسی اور دوسری فلائیٹ سے روانہ کردیاجائے گا ۔ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے عازمین کو سفر حج اور مناسک حج سے متعلق اہم ترین امور سے واقف کروایا ۔ آج صبح حج ہاؤز میں کافی گہما گہمی کے دوران قافلہ کی روانگی کے ساتھ ہی حج ہاؤز میں سکون کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حج کیمپ نامپلی میں عازمین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے انہیں مفید مشوروں سے نوازا اور کہا کہ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کرام کی روانگی سہولت کے لئے ہر ممکنہ بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
مولانا مفتی تجمل حسین نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے مقصد سفر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سفر میں ہر مرحلہ پر ادب و احترام کا مظاہرہ کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کعبۃ اللہ کی طرف پیٹھ کرنا منع ہے ۔ لیکن چوری اور اس پر سینہ زوری کے مترادف بعض حاجی صاحبان نہ صرف کعبہ کی طرف پیٹھ کرتے ہیں بلکہ وہاں ٹھہر کر تصویر کشی بھی کرتے ہیں ۔ اس عمل سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین سفر حج کے دوران لڑائی جھگڑے اورفسق و فجور سے بچتے رہیں۔جناب ایم اے رؤف خان انجینئر سابق رکن حج کمیٹی نے کارروائی چلاتے ہوئے اہم اعلانات کئے ۔ قرات کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا ۔ جناب عرفان شریف نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ کل ہفتہ20ستمبر کو آٹھواں قافلہ رات10:30بجے پرواز کرے گا ، اس قافلہ کے تمام300عازمین کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔

پی ٹی آئی
سٹی پولیس نے بقرعید کے موقع پر گاؤ کشی پر امتناع اور تحفظ جانور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ’’گائے بھینسوں اورٍ بچھڑوں کی فروخٹ پر سختی سے امتناع ہے جو آندھرا پردیش تحفظ گائے ’گاؤ کشی اور جانوروں کے تحفظ کے قانون1977ء کے تحت جرم ہے ، اگر کوئی گاؤ کشی کے مقصد کے لئے ان جانوروں کو فروخت کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس قانون کے تحت سزا دی جائے گی ۔ پولیس نے مسالخ کے انتظامیہ، آرگنائزرس کو بھی ہدایت دی کہ وہ بقرعید کے دوران صرف بیل فروخت کریں ۔ بقرعید کے پیش نظر پولیس کے عہدیداروں نے گولکنڈہ ، لنگر حوض ، نامپلی اور مشیر آباد علاقوں کے مسالخ کے انتظامیہ، آرگنائزرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گائے، بھینس اور بیل بقرعید کے دوران فروخت کئے جارہے ہیں ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں