ممبئی 2006 سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کا کیس - عدالت کا فیصلہ محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

ممبئی 2006 سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کا کیس - عدالت کا فیصلہ محفوظ

ممبئی
یو این آئی
مہاراشٹرا انسداد منظم جرائم قانون(مکوکا) کی خصوصی عدالت نے2006ء کے سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کے کیس میں اپنا فیصلہ17اکتوبر تک محفوظ رکھا ہے ۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں خے ہجوم کی موجودگی کے سبب آج فیصلہ نہیں سنایا گیا ۔ قبل ازیں عدالت نے اپنا فیصلہ سنانے کے لئے19ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم کمرہ عدالت میں میڈیا کے ارکان کی بڑی تعداد کے سبب خصوصی جج وائی ڈی شنڈے نے کہا کہ عدالت اپنا فیصلہ17اکوتبر کو سنائے گی ۔ یاد رہے کہ اس کیس میں 13ملزمین کو مقدمہ کا سامنا ہے اور یہ تمام8سال سے زائد عرصے سے جیل میں محروس ہیں ۔ اس دوران استغاثہ نے200گواہوں سے جرح کی جب کہ وکلائے صفائی نے جملہ40گواہوں سے جرح کی۔ ملزمین کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ8سال کی طویل مدت کے بعد مقدملہ بالآخر اختتام کو پہنچا ۔ عدالت نے گزشتہ ماہ کیس میں کارروائی کی تکمیل کی اور اپنا فیصلہ سنانے کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عدالت نے آج اپنا فیصلہ نہیں سنایا اس وجہ سے آرتھروڈ جیل میں محروس ملزمین کو بھی آج عدالت نہیں لایا گیا ۔ جیل میں محروس ملزمین فیصل شیخ ، علی بشیر خان، محمد علی ، ماجد شفیع ، ساجد انصاری ، کمال انصاری، احتشام صدیقی ، سمیر شیخ ، سہیل شیخ ، مزمل شیخ ، تنویر انصاری ، نوید حسین اور عبدالشیخ ہیں ۔

Court defers verdict in 7/11 Mumbai local train bomb blasts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں