میں کمتر معیار کی فلمیں نہیں بناتی - فرح خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

میں کمتر معیار کی فلمیں نہیں بناتی - فرح خان

Farah-Khan
نئی دہلی
آئی اے این ایس
ڈائرکٹر فرح خان کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والے فلم’’ہپی نیو ایئر‘‘ علیحدہ نوعیت کی ہے ۔ یہ بتائے جانے پر کہ ان کی فلموں میں ہمیشہ علامتی عناصر ہوتے ہیں انہوں نے یہ جواب دیا۔ فلم سازی میں قدم رکھنے سے قبل وہ کوریوگرافر کی حیثیت سے رقص اور نغمہ کے شاندار مناظر فلمایا کرتی تھیں اور شاید اسی لئے فرح خان شاندار پیمانے پر فلمیں بنانا پسند کرتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی فارمولہ فلم میں ایک نیا موڑ ضرور لاتی ہیں ۔ فرح نے کہا کہ میں اپنی فلموں سے ہر قسم کے ناظرین کا دل بہلانا چاہتی ہوں ۔ کسی بھی فلمساز کے لئے ایسی کہانی بنانا دشوار ہے جو ہندوستان کے بی کلاس ناظرین کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور امریکہ کے ناظرین کو بھی پسند آئے ۔ میں جمالیاتی ذوق کی فلمیں بناتی ہوں جو بڑے پیمانے کی ہوتی ہیں اور بڑے بڑے ستاروں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں۔ ان پر نامناسب تنقید کرنا اچھا نہیں ، میں کمتر معیار کی فلمیں نہیں بناتی ۔49سالہ ڈائرکٹر کی ہدایت میں بننے والی گزشتہ فلم تیس مار خان تھی ۔ ان کی آنے والی فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون ، ابھیشیک بچن ، بومن ایرانی ، اور سونوسود دیکھے جائیں گے ۔ جب کہ جیکی شروف نے ویلن کا رول ادا کیا ہے ۔

I don't make tacky films: Farah Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں