عازمین حج کے پہلے قافلہ کی آج حیدرآباد سے روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-14

عازمین حج کے پہلے قافلہ کی آج حیدرآباد سے روانگی


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-14

پریس نوٹ
حج کیمپ 2014کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 14ستمبر کی صبح حج ہاؤز سے پہلا قافلہ روانہ ہوگا، جسے ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ محمد محمود علی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ یہ قافلہ11:30بجے دن راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کے حج ٹرمنل سے جدہ پرواز کرے گا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور اور ایگزیکٹیو آفیسر عبدالحمید کی نگرانی میں انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ۔ پہلی فلائٹ کے عازمین کل ہی رپورٹ کرچکے ہیں ، جب کہ آج دوسری فلائٹ کے عازمین رپورٹ کرچکے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کل حج ہاؤز اور حج ٹرمنل کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آج محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے حج کیمپ میں قائم کردہ کسٹمس سیکشن اور کاؤنٹر کا معائنہ کیا ۔ کسٹمس عہدیداروں ساجد غوری ، چیف پی آر او، محمد اسلم سینئر سپرنٹنڈنٹ کسٹمس، ایوب حسینی پی آر او ، میر لائق علی کسٹمس آفیسر اور محمد رفیع الدین سپرنٹنڈنٹ کسٹمس نے حج کیمپ پہنچ کر اپنے محکمہ کے انتظامات کو قطعیت دی ۔
ان حکام نے اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور اور ایگزیکٹیو آفیسر عبدالحمید کو محکمہ کاکردگی کی تفصیلات سے واقف کرواایا اور حج کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ ساجد غوری نے اسپیشل آفیسر کو چیف سپرنٹنڈنٹ محکمہ کسٹمس کی جانب سے زمزم کی سربراہی کا کلیرنس لیٹر اور ڈپٹی چیف سپرنٹنڈنٹ کے احکام بھی حوالے کیے۔ کل کی پہلی فلائٹ سے جملہ349عازمین حالت احرام میں جدہ روانہ ہورہے ہیں، جن میں حیدرآباد کے56، کریم نگر کے32، کھمم کے40، محبوب نگر کے 70،نلگنڈہ کے4، نظام آباد کے10، رنگا ریڈی کے 12اور ورنگل کے8عازمین کے علاوہ کرناٹک کے5عازمین شامل ہیں ۔ ان کی واپسی20اکتوبر کو مدینہ منورہ سے ہوگی۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں