ریڈیو کے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ ہر طرح کی منشیات اخلاقی زوال کو مدعو کرتا ہے ۔ وہ اذہان و قلوب کو معطل کردیتا ہے اور انسانیت کو خطرات کی راہ پر لے جاتا ہے۔ جو اس کے نفع و نقصان میں شامل ہوتے ہیں وہ تباہی و بربادی کی علامت ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ انسانیت کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق جید عالم دین نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں پر لعنت بھیجتا ہے جو اس کو پھیلانے ، اس کو پی نے ، اس کے لانے لے جانے ، اس کو طلب کرنے ، اس کاکام کرنے اس کو خریدوفروخت کرنے ، اسے فروخت کرکے نفع حاصل کرنے غرض یہ کہ بنانے سے لے کر استعمال کرنے تک اس میں شامل افراد پر اللہ کی لعنت برستی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں اس کے نقصانات میں دو چند اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ اس میں طرح طرح کے کیمیکلس ڈالے جارہے ہیں ،۔ اس کو استعمال کرنے والے نہ صرف اس کے عادی ہوجاتے ہیں بلکہ وہ مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ان کی زندگی تباہ ہوجاتی ہے اور وہ معاشرے کے لئے بوجھ بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے خاندان اور اپنے ملک کے لئے بھی ناکارہ ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اس سے پوری طرح اجتناب کرنے اور خود کو محفوظ رکھنے کی نصیحت کی اور کہا کہ قومی و ملکی مفادات کے پیش نظر عادات اپنائی جائیں۔
Saudi Grand Mufti Drugs more dangerous than atomic bombs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں