hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-sep-06 |
پریس نوٹ
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام حج کیمپ2014کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ حج ہاؤز میں عازمین کی ٹیکہ اندازی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔ مختلف محکمہ جات اور اداروں کے عہدیداروقتاً فوقتاً حج ہاؤز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کو قطعیت دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی عربین ایر لائنز کے عہدیداروں نے حج ہاؤز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ سال گزشتہ کے مقابلہ میں انتظابات کا بہتر بنانے کے تعلق سے مخٹلف تجاویز رپر غور کیا گیا اور حج ہاؤز کی شمالی سمت میں واقع زیر تعمیر بلڈنگ کے اسٹرکچر کو استعمال کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر اور جناب عرفان شریف کے ہمراہ سعودی ایر لائنز کے عہدیداروں جناب محمد افتخار احمد برانچ منیجر ، جناب پریم کمار سپر وائزر کسٹمر سروسس ، جناب عبدالواحد لیڈ کسٹسرسروسس ، اور جناب محمد مشتاق نے حج ہاؤز کی بلڈنگ میں لگیج چیک کے لئے بیاگیج چیکنگ مشین کی تنصیب، امیگریشن کے علاقہ ،ا ور بورڈنگ کے لئے استعمال ہونے والے علاقوں کا معائنہ کیا ۔ حج ہاؤز کے سامنے میٹرو ٹرین کی تعمیرات کے پیش نظر حج ہاؤز کے اندر آر ٹی سی بسوں اور ڈی جی ٹی ویان کے داخلہ اور نکاسی کی دشواریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس کے علاوہ نئی زیر تعمیر عمارت کو عازمین کا سامان رکھنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔
اعتماد نیوز
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کا پروگرام کا آج بعد نماز جمعہ پرنسس اسری ہاسپٹل چار مینار میں جناب اکبر لادین اویسی ایم ایل اے مینیجنگ ڈائریکٹر دکن کالج آف میڈیکل سائنسس نے افتتاح انجام دیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی چیر مین دارالسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کی ہدایت پر ہر سال عازمین حج کی خدمت کی خاطر پرنسس اسرایٰ ہاسپٹل کی جانب سے حج ہاؤز نامپلی کے علاوہ پرنسس اسرایٰ ہاسپٹل میں میڈیکل کیمپ منعقد کیاجاتا ہے ۔ا سکے علاوہ حج کیمپ کی مدت کے دوران حج ہاؤز میں اور ایر پورٹ کے حج ٹرمنل میں بھی میڈیکل ٹیم متعین کی جاتی ہے ۔ اور عازمین کا معائنہ اور علاج کی خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے عازمین سے ملت کی ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کی دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کا انفرادی شیڈول وصول ہوچکا ہے اور حج کیمپ کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے ٹیکہ اندازی اور دیگر طبی خدمات کی فراہمی پر پرنسس اسرایٰ ہاسپٹل کے انتظامیہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ستائش کی اور ان سے اظہار تشکر کیا ۔ پرنسس اسرایٰ ہاسپٹل چار مینار میں ہفتہ6ستمبر اور اتوار7ستمبر کو باوقات دو بجے دن تا5:00بجے شام ٹیکہ اندازی کی جائے گی ۔ الحاج محمد یسین پی آر او پرنسس اسرایٰ ہاسپٹل نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں