بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنما کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-18

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنما کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ایک حیرت انگیز فیصلہ میں جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنما مولانا دلاور حسین سعیدی کی سزائے موت کو معاف کردیا ہے ۔ اس فیصلہ کے بعد بعض مقامات پر سیکولر جماعتوں اور اسلامی جماعتوں کے ارکان کی پولیس کے ساتھ علیحدہ جھڑپیں ہوئیں۔ حکومت کے وکلاء نے اس فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعیدی جنگی مجرم ہے اس نے1971ء کی جنگ آزادی کے دوران کئی خواتین کو ٹارچر کیا اور ہندو عورتوں کو مذہب بدلنے پر مجبور کیا ۔1971ء کے جنگی جرائم کے وہ اہم ملزم ہیں ۔ چیف جسٹس ایم مزمل حسین نے پر ہجوم کمرہ عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سعیدی کو تاحیات جیل میں گزارنا ہوگا ۔ انہوں نے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم کردیا جس نے گزشتہ سال74سالہ رہنما کو سزائے موت سنائی تھی ۔ فیصلہ پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل محبوب عالم نے کہا کہ فیصلہ افسوسناک ہے ۔ انہیں توقع تھی کہ سپریم کورٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھے گی ۔ فیصلہ کے فوری بعد سینکڑوں برہم مظاہرین نے سعید کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے آنسو گیس شل برسائے اورآبی توپوں کا استعمال کیا۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے اور پولیس پر پتھراؤ کررہے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں