20/ستمبر مدینہ منورہ اردو نیوز (سعودی عرب)
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مسجد نبوی شریف سے متصل علاقے میں500سے زیادہ عارضی دکانیں عازمین حج کی سہولت کی خاطر کھلوادیں ۔ میئر ڈاکٹر خالد طاہر نے الحیاۃ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی شریف کے اطراف ریڑھی والوں اور بستے لگانے والوں کو سامان فروخت کرنے کا موقع اس وجہ سے دیا ہے تاکہ عازمین حج کو آسانی ہو اور انہیں مطلوبہ سامان خریدنے کے لئے اپنی رہائش سے دورنہ جانا پڑے ۔ علاوہ ازیں اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کا احتساب ہو ۔ ہرکس و ناکس کو عارضی دکان سجانے کی اجازت نہیں ہے ۔ اگر اجازت عام ہوجائے تو ایسی حالت میں مسجد نبوی شریف آنے جانے والے راستوں اور فٹ پاتھوں پرتل دھرنے کی جگہ باقی نہ رہے ۔ اس طرح زائرین کو آمد و رفت میں پریشانی ہوگی اور آسانی کے بجائے مشکلات سے دوچار ہونگے ۔ ڈاکٹر خالد طاہر نے یہ بھی کہا کہ15محرم تک عارضی دکانوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس کے بعد ختم کردیاجائے گا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ میونسپلٹی کے انسپکٹر24گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں ۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ ہمارے افسران اور اہلکار اپنے فرائض منصبی نیک نیتی کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں