ایس این بی
سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو کہا ہے کہ وقار کے ساتھ زندگی کے لئے روٹی ، کپڑا ، مکان ، صحت اور تعلیم بنیادی ضرورت ہے اور اس کی بنیاد پر ہی غریبی کا جائزہ لینا چاہئے اور اس کی شناخت کے لئے ملک میں ایک آزاد کمیشن کی تشکیل بھی کی جانی چاہئے ۔ مسٹر کمار نے یہاں ایشین ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ( آدری) کی جانب سے مشہور ماہر معاشیات لارڈ میگھناتھ ڈیسائی کے لیکچر کیا غریبی کبھی ختم ہوسکتی ہے ، کے موقع پر پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک غریبوں کی شناخت کے مسائل کا حل کے لئے غیر جانبدارانہ اور آزادانہ کمیشن نہیں بنتا ہے اس وقت تک مرکز اور ریاستی حکومت اور بر سر اقتدار اور اپوزیشن ، سیاسی پارٹیوں کے درمیان الزام، جوابی الزام کا کھیل چلتا رہے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر ڈیسائی نے صحیح کہا کہ جس طرح سے ترقی ہورہی ہے ، اسی طرح غریبی بھی بڑھ رہی ہے ۔ دراصل جس طرح کی ترقی ہورہی ہے اس میں بہت بڑی آبادی اس سے محروم رہ جاتی ہے ۔ حکومت کی جانب سے دی جارہی سبسیڈی تک کا فائدہ لوگوں کو نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ آرہا ہے لیکن یہ انہیں مقامات پر ہورہا ہے جہاں پہلے سے کافی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔ مسٹر نتیش کمار نے کہا کہ نابرابری کا مسئلہ اور زیادہ سنگین ہونے والا ہے ۔ پالیسیوں کی گڑ بڑی کی وجہ سے علاقائی نابرابری بڑھتی جارہی ہے اور ملک میں ترقی کے کچھ جزیرے بن رہے ہیں ۔ اور اسے ہی مضبوط کرنے کا جشن منایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار علاقائی نابرابری کا شکار ہے ۔ آخر ایک ملک میں آزادی کے اتنے سال کے بعد بھی نابرابری کیوں ہے ، اس پر سب کو غور کرنا چاہئے ۔
Need an independent commission to identify poverty - Nitish Kumar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں