اسلامی ریاست تنظیم ہندوستانیوں کو راغب کر رہی ہے - سابق مشیر قومی سلامتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

اسلامی ریاست تنظیم ہندوستانیوں کو راغب کر رہی ہے - سابق مشیر قومی سلامتی

لندن
پی ٹی آئی
سابق مشیر قومی سلامتی ایم کے نارائنن نے آج وارننگ دی ہے کہ جہاد کی ایک نئی شکل اسلامی ریاست تنظیم ہندوستانیوں کو چھوٹے پیمانہ پر سہی لیکن راغب کررہی ہے ۔ انٹلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر نے ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جہاد کی یہ نئی شکل کافی موثر ثابت ہورہی ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اس جانب راغب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن پروپیگنڈہ کے نتیجہ میں جہادی لہر آج نئی بلندیوں کو چھورہی ہے ۔ ہندوستان میں آج ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ چھوٹے پیمانہ پر ہے لیکن مختلف ریاستوں سے داعش کی صفوں میں بھرتی کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ اس دور ان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکیمون نے آج کہا ہے کہ امریکہ اور عرب اتحادیوں کی جانب سے شام میں اسلامی ریاست کے عسکریت پسندوں پر فضائی حملوں میں ان انتہا پسندوں کو نشانہ بنایا گیا جن سے عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ بانکی مون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک کانفرنس کے دوران ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

Former National Security Advisor warns of jihadi wave in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں