ہندوستان میں مصنوعات کی تیاری کے لئے مودی کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

ہندوستان میں مصنوعات کی تیاری کے لئے مودی کی مہم

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کی میک۔ ان ۔ انڈیا مہم میں شامل ہونے دنیا بھر کے تقریباً500چیف ایگزیکٹیو ز جمعرات کو یہاں وگیان بھون میں جمع ہوں گے ۔ یہ تقریب درخشاں گجرات چوٹی کانرنس کے مماثل ہے ، جو اس وقت منعقد کی گئی تھی جب وہ ریاستی چیف منسٹر تھے ، لیکن یہ تقریب زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے ۔ اس تقریب میں سرکردہ ہندوستانی کمپنیوں جیسے ٹاٹا ، ریلائنس کے دونوں گروپس، آدتیہ وکرم برلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے علاوہ مشہور بین الاقوامی کمپنیوں جیسے مرسڈیز، ایربس ، ووڈا فون ، ہونڈا اور سیمسنگ کے عہدیداروں نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ اس تقریب میں مودی سرمایہ کاری پر زور دیں گے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کارپوریٹ مہمانوں کو وزیرا عظم کی کابینہ کے اہم قلمدان جیسے فینانس، کامرس، انڈسٹری اور انفراسٹرکچر رکھنے والے وزراء سے بھی ملاقات کا موقع حاصل ہوگا ۔ حکومت دنیا کی تین ہزار سرکردہ کمپنیوں کو مکتوب روانہ کرے گی اور ان سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی درخواست کرے گی ۔
اس سلسلہ میں بیرونی ممالک میں قائم ہندوستانی سفارت خانوں کی خدمات ھاصل کی جائیں گی ۔ وزارت کامرس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے15اگست کو یہ تجویز پیش کی تھی ، جسے اب روبہ عمل لایاجارہا ہے ۔ جس کا بنیای مقصد ہندوستان کو مینو فیکچرنگ کا مرکز اور10فیصد کی مستقل شرح نمو رکھنے والا ملک بنانا ہے۔ روزگار کی پیداوار بھی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ مودی نے اپنے دور چیف منسٹری میں درخشاں گجرات نامی ایک تقریب منعقد کی تھی اور یہ کانفرنس بھی اسی کے مماثل ہے ۔ا س کانفرنس کے دوران تقریباً40سرکردہ ہندوستانی صنعت کاروں نے شہ نشیں پر آکر تقریر کی تھیں اور لاکھوں بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کے تھے ۔ وزیر اعظم نے15اگست کو اپنی اولین یوم آزادی تقریر کے موقع پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی اور ان سے کہا کہ ہندوستان آئیں اور یہاں اشیا تیار کریں۔ انہوں نے ایسی اشیاء کی تیاری پر بھی زور دیا تھا جو نقائص سے پاک ہوں اور ماحولیات کے لئے مضر نہ ہوں۔

'Make in India' campaign launch to involve 25 govt depts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں