اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر ڈالا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر ڈالا

یروشلم
یو این آئی
اسرائیلی فوج نے آج ان دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان فلسطینیوں نے مبینہ طور پر3اسرائیلی نوجوانوں کو گزشتہ جون میں مقبوضہ مغربی کنارہ سے اغوا کرنے کے بعد ہلاک کردیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد غزہ میں7ہفتے کی جنگ ہوتی رہی تھی ۔ اسرائیل نے مروان قاسم اور امرابو عائشہ کو کئی مہنوں کی تلاش کے بعد ایک یہودی بستی کے نزدیک دبوچ لیا اور گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حبرون کے لوگوں نے بتایا کہ فوج نے ایک مکان کا محاصرہ کرلیا۔ بعد میں وہاں سے فائرنگ کی آاوزیں سنائی دیں ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج ان دونوں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی لیکن ان لوگوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں ہم نے بھی فائرنگ کی اور ودنوں مارے گئے ۔ فلسطینی افسران نے ابھی تک اس ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

Israel Kills 2 Palestinians Suspected In June Kidnappings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں