مدارس کے طلباء کے لئے برج کورس شروع کرنے کا منصوبہ - نجمہ ہپت اللہ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-18

مدارس کے طلباء کے لئے برج کورس شروع کرنے کا منصوبہ - نجمہ ہپت اللہ کا بیان

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مدارس کے فارغ طلباء کے روزگار کے مواقع میں اضافہ کے مقصد سے بعض اہم یونیورسٹیوں کی جانب سے ان کے لئے برج کورس شروع کئے جائیں گے ۔ وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ نئی منزل پروگرام کے تحت یہ برج کورس جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد اور اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی تعلیم اور ہنر میں مہارت حکومت کی ترجیح ہے تاکہ وہ معاشی طور پر بہتر ہوسکیں ۔ یہ برج کورس مدارس کے طلباء کو درکار ہنر کی تربیت فراہم کرے گا۔ نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے لئے بنائی گئی اسکیمات کی موثر اور شفاف عمل آوری کی کوشش کررہی ہے ۔
اسکالر شپس جیسے فوائد طلباء کے اکاؤنٹس میں راست منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کیونکہ کئی مقامات پر ریاستی حکومتوں کی جانب سے اس میں تاخیر دیکھی گئی ۔ نجمہ نے بعض ریاستوں کے نام لیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جموں و کشمیر ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش کی حکومتوں کو مکتوب رانہ کئے اور اقلیتوں سے متعلق اسکیمات کی عمل آوری کے لئے کہا لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ اسکیمات کی عمل آوری میں پیچھے رہنے والی ریاستوں کے بارے میں تفصیل بتانے سے انکار کردیا۔ وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ ایک ریاست میں80کروڑ روپے منجمد ہیں اور اس ریاست کے چیف منسٹر ان کے مکتوبات کو جواب تک نہیں دے رہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں