ایبولا کے سبب تا حال 2288 افراد کی ہلاکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

ایبولا کے سبب تا حال 2288 افراد کی ہلاکت

مغربی آفریقی ممالک میں وبا کی شکل اختیار کرچکے ایبولا کے وائرس سے اب تک2288افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ عالمی صحت تنظیم( ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق مغربی آفریقہ کے گوئینا، سیرالیون اور لائبیریا میں رواں6ستمبر تک ایبولا کے وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد4269ہے ان میں سے2288افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ ایبولا کی بیماری سے اب تک جتنے بھی افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں تقریباً نصف افراد کی موت ایک ماہ کے اندر ہوئی ہے ۔ یہ مرض اب بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔ نائیجیریا میں ایبولا کے 21کیسس سامنے آئے ہیں جن میں سے8افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ حال ہی میں سینیگل میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے جس کے علاج کے لئے طبی ماہرین سرگرم ہیں ۔ اسی دوران آفریقی ملک لائبیریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہوا خطرناک ایوبال وائرس ان کے ملک کی بقا کے لئے خطرہ بنتا جارہا ہے ۔ وزیر دفاع برونی ساموکائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کرتا جارہا ہے ۔ ایبولا سے تا حال1224افراد صرف لائبیریا میں ہلاک ہوئے ۔ اس وبائی بیماری کے خلاف ابھی تک کوئی کامیاب اور موثر دوائی تیار نہیں کی جاسکی ہے ۔

WHO: Ebola death toll reaches 2288

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں