مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی فریشرس ڈے تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی فریشرس ڈے تقریب


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-11

mjcet-freshers-day-2014
منصف نیوز بیورو
ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو عبدالقیوم خان آئی پی ایس نے میڈیکل و انجینئرنگ کے خواہشمند طلباء کو انٹر میڈیٹ سے ہی اس کی تیاری کا آغاز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سخت محنت کے ذریعہ ہی مطلوبہ منزل کا حصول ممکن ہے ۔ صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی و ایڈیٹر انچیف رونامہ منصف خان لطیف محمد خان کی صدارت میں مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی فریشرس ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقیوم خان نے طلباء کو بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا اور تعلیم میں دلچسپی لینے کی تلقین کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر طلباء انجینئرنگ اور آئی آئی آئی ٹی وغیرہ میں داخلہ تو لے لیتے ہیں لیکن تعلیمی بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے یا تو کورس تبدیل کرلیتے ہیں یا پھر امتحانات میں ناکام ہوجاتے ہیں حالانکہ تھوڑی سی دلچسپی اور محنت کے ذریعہ یہ مسئلہ حل کیاجاسکتا ہے ۔ اے کے خان نے کہا کہ جب کوئی طالبعلم ، تعلیم میں کاہلی ، برتا ہے تو اس کا اثر نہ صرف اس کی تعلیم بلکہ اس کے مستقبل کے لئے بھی نقصاندہ ہے۔ انہوں ںے طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے کے لئے اپنی سوچ کو وسیع کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ایک دائرہ میں محدود رہنے کے بجائے اپنی تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ مختلف شعبہ جات کو نئی جہت عطا کی جاسکے ۔ انہوں نے طلباء کو کھیل کود میں بھی حصہ لینے کی تلقین کی اور کہا کہ اس کے ذریعہ مسابقی دوڑ میں شریک ہونے اور چیالنجوں کا سامنا کرنے کی سوجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو نے مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں داخلہ لینے والے طلباء کو کالج میں دستیاب سہوتوں سے بھرپور استفادہ کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں طلباء کے لئے بہترین سہولتیں دستیاب ہیں اور بہترین اساتذہ طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے انہیں ہونہار انجینئر بناتے ہیں۔ اب یہ طلباء کی دلچسپی پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کس طرح استفادہ کرتے ہیں ۔
اے کے خان نے اس موقع پر کیمپس میں اینٹی ریاگنگ اسکواڈ کا افتتاح بھی انجام دیا اور طلباء کو مل جل کر رہنے کی تلقین کی ۔ ٹریننگ ہیڈ انفوسس حیدرآباد سری ناگیش نے مفخم جاہ کالج کے ڈسپلن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالج کا ڈسپلن ہی ہے جس کی وجہ سے اس کالج کو وہ زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے ڈسپلن کو نہایت اہم اور ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کمپنی کے لئے ڈسپلن بہت ضروری ہوتا ہے ، اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ڈسپلن پر خاص نظر رکھتی ہیں ۔ ڈسپلن کے پابند طلباء کو ہی کمپنیوں میں ترقی کے مواقع دستیاب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ڈسپلن کی تربیت دینے پر کالج انتظامیہ کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے کئی کالجوں میں اپنی کمپنی کے لئے انٹرویوز کئے لیکن مفخم جاہ کالج جیسا ڈسپلن انہیں کہیں نظر نہیں آیا ۔ سری ناگیش نے عملی میدان کے لئے ڈسپلن کے علاوہ خو د اعتمادی کو بھی اہم بتاتے ہوئے کہا کہ کئی طلباء کا تعلیمی مظاہرہ بہترین ہوتا ہے لیکن وہ انٹر ویو کے دوران جھجھک محسوس کرتے ہیں جس کی اہم وجہ خود اعتمادی کا فقدان ہے۔ تاہم مفخم جاہ کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں یہاں کیمپس انٹرویو کے دوران80فیصد طلباء کو نامور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت حاصل ہوجاتی ہے ۔ یہ کالج کا قابل فخر کارنامہ ہے ۔ انہوں نے نئے طلباء کو اس کالج کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔
سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید نے نئے طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے تعلیمی اداروں میں طلباء کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ ان میں مسابقتی ماحول کا سامنا کرنے کی صلاحیتوں کو بھی نکھاراجارتا ہے ۔ انہیں موجودہ دور کے حالات سے ہم آہنگ کیاجاتا ہے تاکہ تعلیم کی تکمیل کے بعد انہیں عملی میدان میں بہ آسانی کامیابی حاصل ہوسکے ۔ ظفر جاوید نے کہا کہ ادارہ کی تعلیمی کارکردگی کے باعث بیشتر آئی ٹی کمپنیاں اس سے بے حد متاثر ہیں ، اور دوران تعلیم ہی کئی طلباء کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے ملازمت کا پیشکش کردیاجاتا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو سخت محنت کا مشورہ دیا اور اپنے والدین کی امیدوں و آرزوؤں کو پورا کرنے کے لئے تعلیم میں دلچسپی لینے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر طلباء نے ریاگنگ مخالف ڈراما پیش کیا اور اس سلسلہ میں کیمپس میں شعور بیداری مہم چلائی ۔ ڈائرکٹر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی پروفیسر بشیر احمد نے ادارہ کی تعلیمی کارکردگی کا ریکارڈ پیش کیا ۔ تقریب میں نائب صدر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی محمد ولی اللہ ، جوائنٹ سکریٹری نثار احمد، میر اکبر علی خان، ایس اے وہاب ، پروفیسر بشیر احمد ڈاکٹر فرحت اللہ حسین اور پروفیسر اشفاق جعفری کے علاوہ طلباء ، اولیائے طلباء فیکلٹی ارکان اور دوسرے موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں