ہندوستانی نژاد منیش گوئل - امریکی اسکالر شپ بورڈ کے رکن نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

ہندوستانی نژاد منیش گوئل - امریکی اسکالر شپ بورڈ کے رکن نامزد

امریکہ میں ہندوستان نژاد منیش کے گوئل کو باوقار جے ویلین فل برائٹ فارن اسکالر شپ بورڈ کے رکن کے طور پر اہم انتظامی عہدہ دیا گیا ہے ۔ امریکہ کے صدر باک اوباما نے کل گوئل اور دیگر افراد کی انتظامی عہدوں پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان تمام افراد کو اہم عہدوں پر مقرر کئے جانے کا شکر گزار ہوں اور میں مستقبل میں ان افراد کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں ۔ 12رکنی جے ویلین فل برائٹ فارن اسکالر شپ بورڈ محکمہ خارجہ کے فل برائٹ اسکالر شپ پروگرام کی نگرانی کرتا ہے۔ بورڈ کے رکن فل برائٹ تبادلہ پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ ،اساتذہ اور علمائے کرام کو منتخب کرتے ہیں ۔ گوئل ایم کے جی نامی ایک ایونٹ مارکیٹنگ ایجنسی کے بانی اور صدر ہیں ۔ سال2013میں انہوں نے ورک کلچر پر مبنی لائیو ان دی گرے نامی ایک مشاورتی ادارہ قائم کیا ۔ انہوں نے امریکن انڈیا فاؤنڈیشن کی امریکی ایڈوائزی کونسل کے لئے بھی کام کیا ہے۔

Obama appoints India-American to Fulbright scholarship board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں