داعش کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بننے کے خلاف بشار الاسد کو امریکہ کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-17

داعش کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بننے کے خلاف بشار الاسد کو امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن
یو این آئی
ایک سنیئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر شام نے داعش کے خلاف امریکی فضائی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو جو ابی کار روائی کے طور پر شام کی فضائیہ کو نشانہ بنایاجائے گا۔ داعش کے خلاف فضائی قوت استعمال کرنے کی امریکی صدر کی اجازت کے بعد یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ آیا شامی صدر بھی اسی انداز میں اس کار روائی کا جواب دیں گے۔ سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ بشار الاسد کو مداخلت سے باز رہنا چاہئے ۔ کیونکہ امریکہ کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ شام کی فضائیہ کا کمان اور کنٹرول کس مقام پر واقع ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر اسد کی فوج نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ وہا مریکی فضائیہ کے خطرہ بن سکتے ہیں تو خود شامی فضائیہ کے لئے خطرہ ثابت ہو گا ۔ امریکہ نے زور دے کر کہا کہ وہ داعش کے خلاف کار روائی میں اسد حکومت سے مدد نہیں لیں گے۔ اوباما حکومت کا دیرینہ موقف یہ ہی کہ اسد کو اقتدار سے دست بردار ہو جانا چاہئے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی فضائی حملوں سے بالواسطہ طور پر اسد کو ہی فائدہ ہو گا۔

White House officials warn Syria over ISIS mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں