صدر چین کے دورہ کے دوران مالدیپ نے چین کو ایر پورٹ کا ٹھیکہ دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-17

صدر چین کے دورہ کے دوران مالدیپ نے چین کو ایر پورٹ کا ٹھیکہ دیا

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے مالے انٹر نیشنل ایرپورٹ کو ترقی دینے کے لئے لاکھوں ڈالر کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔ اس ایرپورٹ کے لئے مالدیپ نے قبل ازیں ہندوستانی ادارے جی ایم آر سے معاہدہ کیا تھا لیکن یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے اس معاہدے کو2012ء میں منسوخ کر دیا تھا ۔ زی جن پنگ کے مالدیپ کے دورے کے دوران چین نے کئی انفراسٹرکچر پراجکٹس کے لئے گتے حاصل کرلئے ہیں اور اکیسویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے لئے بھی مالدیپ کی حمایت حاصل کر لی جو توقع ہے کہ بیجنگ کے اقتصادی اور اسٹراٹیجک مفادات کے لئے سود مند ثابت ہو گا ۔ کل ایک امکنہ اور سڑک پراجکٹ جس میں چین شامل ہے کی نقاب کشائی کی گئی جو کہ مختلف انفراسٹرکچر پراجکٹس کا ایک حصہ ہے جن میں سنگ میل پل کی تعمیر اور ملک کی اصل طیرانگاہ کی ترقی بھی شامل ہے۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ چین دارالحکومت مالے کو قریبی جزیرہ ہولہولے سے منسلک کرنے والے برج کی تعمیر کی نتیجہ خیزی کی جانچ کرے گا جہاں ابراہیم ناصر انٹر نیشنل ایرپورٹ موجود ہے۔
زی نے یہ بات اپنے مالدیپ کے ہم منصب عبداللہ یامین کو بتائی ۔ ایرپورٹ کو ترقی دینے اور اس کی توسیع کا ایک ابتدائی کنٹراکٹ معاہدہ بھی قرار پایا۔ سرکاری سرپرستی میں شائع ہونے والے چائنا ڈیلی نے یہ اطلاع دی ۔ یہ پراجکٹ پہلے جی ایم آر کو دیا گیا تھا لیکن2012ء میں اسے اچانک دستبردار ہو جانے کو کہا گیا تھا ۔ زائد500ملین امریکی ڈالر مالیتی ایرپورٹ دیولپمنٹ پراجکٹ کو محمد وحید کی زیر صدارت مالدیپ حکومت نے اچانک یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔ گتہ کی منسوخی پر جی ایم آر اور مالدیپ حکومت کے درمیان قانونی کشا کش جاری ہے جس کے لئے فریقین نے سنگاپور کی کورٹ آف اپیل کا درازہ کھٹکھٹایا ہے۔ زی جنوبی ایشیاء کے دورے کے حصے کے طور پر مالے میں تھے ۔ وہ سری لنکا اور ہندوستان بھی جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پہلی سمٹ میٹنگ کریں گے۔ زی نے کہا کہ چین ان انٹر پرائزس کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو مالدیپ کی اقتصادی ترقی اور اہم پراجکٹس کو رفتار بخشیں گے۔ مالدیپ میں یہ چینی صدر کا پہلا دورہ تھا ۔ یامین نے کہا ’’ہماری ترقی کے اس اہم موڑپر یہ انتہائی حوصلہ افزابات ہے کہ ہمارا ایک سب سے تعمیری اقتصاری پارٹنر ہماری معیشت کی تصویر بدلے ، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور تجارت و ترقی کو فروغ دینے کی ہماری قومی کوشش میں مدد کرنے کو تیار ہے ۔ ‘‘

Maldives gives airport contract to Chinese firm during Xi's visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں