امریکہ نے ہند جاپان اسٹراٹیجک شراکت داری کا خیرمقدم کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

امریکہ نے ہند جاپان اسٹراٹیجک شراکت داری کا خیرمقدم کیا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے حال ہی میں اعلان کردہ ہند۔ جاپان اسٹراٹیجک شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ اپنے سہ طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے ۔ ’‘’امریکہ’ ہندوستا ن کے ایشیائی بحرالکاہل کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اشتراک اور تعاون کی پرزور حمایت کرتا ہے ۔ ہم ہندستان اور جاپان کے ساتھ اس طرح کے اشتراک کی ہمارے سہ طرفہ مذاکرات اور دیگر سر گرمیوں کے ذریعہ سر گرم حمایت کرتے ہیں اور ہمارے سہ طرفہ تعاون میں مزید استحکام کے خواہاں ہیں۔‘‘ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا امریکہ، عالمی اسٹیج پر ایک خوشحال ہندوستان کی جانب سے اہم کردار ادا کئے جانے کا پرزور حامی ہے۔ اوباما نظم و نسق کے دوران ہی ہندوستان ، جاپان اور امریکہ نے سہ طرفہ ملاقاتوں کا آغاز کیا ہے۔ جیسا کہ ہم نے بہت پہلے ہی کہا ہے کہ ایک طاقتور ،خوشحال ہندوستان علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی کے لئے معاون ثابت ہوگا ۔ ساکی، اس ہفتہ وزیر اعظیم مودی کے دورہ جاپان کے تعلق سے سوالات کا جواب دے رہی تھیں ۔ مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شنزوابے کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ہند۔ جاپان اسٹراٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ پینٹگان نے ہندوستان اور جاپان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مالا بار کے عمل میں جاپان کی شرکت معمول کا حصہ ہوگی ۔ امریکی تھنک ٹینک کمیونٹی نے مودی کے جاپان دورے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ ایک سرکردہ امریکن تھنک ٹینک الیسا ایریس نے کہا کہ’’مودی کے جاپان دورہ کو تمام گوشوں کی جانب سے ایک بڑی کامیابی قرار دیاجارہا ہے ۔‘‘ایر یس نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’امریکہ نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان مستحکم تعلقات کی پرزور حمایت کی ہے( امریکہ ۔ ہندوستان اور جاپان سہ طرفہ تعلقات اس کی مثال ہیں) اور ٹوکیو اعلامیہ میں جو اعلانات کیے گئے وہ ہند۔ امریکہ تعلقات کے اجزاء کا تکمیلہ ہیں۔‘‘

US endorses India-Japan strategic partnership: Jen Psaki

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں