اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں مودی کی شرکت بانکی مون پرامید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں مودی کی شرکت بانکی مون پرامید

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے اور بالخصوص موسمی تغیرات پر اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کیونکہ یہ ایسا شعبہ ہے جس میں ہندوستان اپنا اہم تعاون دے سکتا ہے ۔ بانکی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں کو آج یہاں بتایا کہ وہ ان رپورٹس سے واقف ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ اور مودی23ستمبر کو منعقد ہونے والی سکریٹری جنرل کی موسمی تغیرات کانفرنس میں شرکت کرنے والے نہیں ہیں ۔ یہ کانفرنس اس مہینے اقوام متحدہ کے69ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران منعقد ہونے والی ہے ۔ توقع ہے کہ مودی26ستمبرکو نیویارک پہنچیں گے اور اگلے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ یہ200عالمی سربراہان اور وزرائے خارجہ کے سامنے انکا پہلا خطاب ہوگا ۔ دوجارک نے کہا کہ موسمی تغیرات کے مسئلے پر ہندوستان ایک بڑا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ اور اہم تعاون دے سکتا ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ اس ایک روزہ اجلاس میں عالمی سربراہان موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے نئے عملی اقدامات کو مرتب کریں گے ۔

UN secretary general Ban Ki-moon hopes Modi would attend key UN climate summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں