اترپردیش حکومت مدارس کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم - اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

اترپردیش حکومت مدارس کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم - اکھلیش یادو

لکھنو
پریس ریلیز
آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے ایک وفد نے آج ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ۔ اس دوران وفد نے وزیر اعلیٰ کو مدارس کے مسائل کے سلسلہ میں واقف کرایا۔ وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدارس کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا گیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے اقلیتی طبقہ اور مدارس عربیہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری طرح پر عزم ہے ۔ جس سطح پر جو بھی دشواریاں ہیں انہیں حکومت پوری طرح سے دور کر کے حل کرائے گی ۔ واضح ہو کہ آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ نے مدارس عربیہ کے تمام مسائل کو لے کر حکومت کی سست روی کے خلاف25ستبر کو لکھنو میں دھرنے اور مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ۔ اس کی خبر ملنے پر انہوں نے آج ایسوسی ایشن کے وفد کو ملاقات کے لئے اپنی رہائش گاہ کالی داس مارگ پر بلایا تھا۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو اعلان کے مطابق 146مدارس کی گرانٹ لسٹ جاری کرنے ، رضوی کمیٹی کیس فارش کے مطابق پرنسپل اور مدرسین عالیہ کی شرح تنخواہ میں ترمیم کا جی او جاری کرنے ، مدرسین کا ضابطہ ملازمت جاری کرنے ، خواجہ معین الدین چشتی عربی فارسی یونیورسٹی سے مدارس کا الحاق کرنے اور مدرسہ جدید کاری اساتذہ کی تنخواہوں میں اعلان کے مطابق ریاستی حکومت کا25فیصد شیئر ادا کرنے سمیت مدارس کے تمام مسائل سے واقف کراتے ہوئے 25ستمبر سے قبل حل کیے جانے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے وفد کو تیقن دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ میں محکمہ کے وزیر محمد اعظم خان ، محکمہ کے اعلیٰ افسران اور ایسو سی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کر کے مسائل حل کرائے جائیں گے ۔ اس موقع پر وفد نے گونڈہ اور سدھارتھ نگر کے ضلع اقلیتی بہبود افسر کے ذریعہ علماء اور اساتذہ کے ساتھ بد سلوکی اور بد عنوانی کے معاملہ کو بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا جس پر انہوں نے سخت کارروائی کا وعدہ کیا ہے ۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری وحید اللہ خان سعیدی کے ساتھ یوپی ایگرو کے صدر مولانا ظفر مسعود ، ایسوسی ایشن کے نائب صدر مولانا اقبال قادری ، مولانا طارق شمسی ، ترجمان مولانا عبداللہ بخاری، عتیق الرحمن گونڈوی شامل تھے ۔

Uttar Pradesh government committed to solve madarsa problems - Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں