ہیلاری کلنٹن صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے متعلق جنوری میں اعلان کریں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

ہیلاری کلنٹن صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے متعلق جنوری میں اعلان کریں گی

واشنگٹن
یو این آئی
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلاری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگلے صدارتی انتخابات لڑنے کے بارے میں وہ جنوری میں کوئی ایسی خبر دینے والی ہیں جسے سن کر سبھی حیران ہوجائیں گے ۔ ہیلاری کلنٹن نے ان کے انتخاب میں حصہ لینے کے بارے میں چل رہی افواہوں کے سوال پرکہا ہے کہ لوگوں کو تھوڑا صبر سے کام لینا ہوگا ۔ اس بارے میں ان کی طرف سے کوئی بھی اطلاع سال کے شروع میں دی جائے گی۔ یہ اطلاع کافی حیران کن بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ کئی دنوں سے ایسی خبریں میڈیا میں ہیں کہ ہیلاری کلنٹن صدر کے عہدہ کے لئے ایک طاقتور امیدوار کے طور پر میدان میں اتر سکتی ہیں۔ ایسے میں ان کے حالیہ بیان میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ امریکی سیاست کے ماہر جوناتھن برنسٹن ، ہیلاری کلنٹن کے اس بیان کو ایک الگ انداز سے دیکھ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیلاری کی بات پر یقین رکنا مشکل لگتا ہے ۔ وہ کافی وقت سے اس بات کو ادھر ادھر گھمارہی ہیں ۔

Hillary Clinton says she'll decide on 2016 around January 1. Maybe.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں