ایس این بی
نیدر لینڈ کے سفر کے دوران کانفیڈریشن آف نیدر لینڈس انسٹی ٹیوٹ اینڈ امپلائرس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہیگ میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ہیگ شہر کے انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کر کے وہاں کے شہری ٹریفک نظام واس کے ڈیزائن سے متعلق تفصیل سے بات چیت کی۔ اس کے علاوہ لندن آئی کے بلڈروں ایچ وی بی ہالنڈ یا کی ایک ٹیم نے مسٹر یادو کے سامنے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔ غور طلب ہے کہ لندن آئی دنیا کا سب سے بڑا کینٹی لیور وہیل ہے جو برطانیہ آنے والے سیاحوں کو بے حد پسند ہے ۔ اس میں بیٹھ کر لوگ چاروں سمتوں میں تقریباً چالیس کلو میٹر دائرہ کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔ مشہور ٹریفک انجینئر وموانڈیروزنے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے ٹریفک مینجمنٹ کے بارے میں وضاحت کی ۔مسٹر یادو نے کہا کہ میٹرو اور سائیکل وے کو شامل کرتے ہوئے مشترکہ ٹریفک مینجمنٹ کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق شہروں کی ترقی میں سائیکل پاتھ وے کی ترقی کو اولیت دینی ہوگی تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ کم ہو اور پالوشن کو کم کیاجاسکے ۔ غور طلب ہے کہ مسٹر وز کو سڑک تحفظ، روڈ ڈیزائن ، موبیلٹی ، ماحولیات پر ہونے والے اثرات کا پتہ لگانے اور ٹریفک کے مینجمنٹ وغیرہ میں مہارت حاصل ہے ۔ کانفیڈیریشن آف نیدر لینڈس انڈسٹری اینڈ امپلائرس کے نمائندوں سے ہوئی ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں اور ریاست کے وسائل کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔ میٹنگ میں مختلف صنعتی مضامین کے ساتھ ہی فوڈ پروسیسنگ ٹریننگ کے بارے میں بات چیت کی۔ اس میٹنگ مین آئی این جی بینک نیدر لینڈ کے امریکہ، ایشیاء اور یونائیٹیڈ کنگڈم کے کلائنٹ کوریج کے ہیڈ جیرانت پلاگ ، رائل فلپس کے گلوبل ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرس بزنس ٹو گورنمنٹ کے ہیڈ جین ولیم شیز گرانڈ ، رائیل ہیز کانگ ڈی ایچ وی کے نمائندے ، نیدر لینڈس انڈیا چیمبر آف کامرس کے نمائندے موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے دوران ریاستی وزیر برائے تکنیکی تعلیم ابھیشیک مشرا چیف سکریٹری آلوک رنجن ، پرنسپل سکریٹری قیام و صنعت ترقیات سنجیو سرن سمیت نمائندہ وفد کے دیگر ممبران و ہندوستانی قونسلر راجیش نند پرساد بھی موجود تھے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں