راہل گاندھی کا اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دو روزہ دورے کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

راہل گاندھی کا اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دو روزہ دورے کا آغاز

امیٹھی
یو این آئی
کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دو روزہ دورے کے بعد اب ان کے بیٹے اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی 4ستمبر سے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے ۔ راہل گاندھی کے پروگرام کے مطابق وہ دورے کے پہلے دن کانگریسی کارکنان سے جب کہ دوسرے دن مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے ۔ امیٹھی میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران راہل گاندھی گوری گنج اور کچھ دوسرے مقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے جاسکتے ہیں ۔ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ کی ’’سیلف ہیلپ گروپ‘‘ کی عورتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کانگریس کی صدر محترمہ سونیا گاندھی پیر کے روز رائے بریلی پہنچی تھیں۔ وہ منگل کے روز اپنے حلقے کے مختلف گاؤں اور ایک نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے بعد دہلی لوٹ آئیں گی۔ محترمہ گاندھی نے اپنے دورے کے دوران اتر پردیش اور مرکزی حکومت پر ناکامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے لوگوں سے اس بابت بھی سوالات کئے کہ آیا بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی آئی ہے یا نہیں انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ بجلی، پانی اور ترقی کے مسائل پر یوپی کے وزیر اعلیٰ سے بات کریں گی ۔

Rahul Gandhi to begin 2-day Amethi visit on September 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں