بحرین سے انسانی حقوق کے کارکن کو رہا کرنے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

بحرین سے انسانی حقوق کے کارکن کو رہا کرنے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ

دبئی
یو این آئی
اقوام متحدہ نے بحرین سے انسانی حقوق کے ایک سرکردہ کارکن کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے ملک میں آزادی اظہار کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ اقوا م متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ترجمان روینہ شمس دانی نے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کے خلاف ہونے والی کارروائی اور انسانی حقوق کے کارکنان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات قابل تشویش ہیں۔ واضح رہے کہ مریم خواجہ نامی ایک خاتون کو بحرینی حکومت نے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ اپنے والد سے جیل میں ملاقات کرنے آئی تھی۔ مریم کے والد جیل میں موجود ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کے ساتھ حکومت کے خلاف بھوک ہڑال کررہے ہیں۔

UN rights agency calls on Bahrain to release activist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں