اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کا نیویارک اجلاس - داعش سے لڑنے کی حکمت عملی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-17

اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کا نیویارک اجلاس - داعش سے لڑنے کی حکمت عملی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نیویارک میں اس ہفتہ اقوام متحدہ کے سیکوریٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، تاکہ اسلامی اسٹیٹ کے جنگجوؤں سے مقابلہ کرنے کی کوششوں کی تائید کی جاسکے اور نئی عراقی حکومت کے لئے بین الاقوامی تائید حاصل کی جاسکے۔ جان کیری جمعہ کو نیویارک کے لئے روانہ ہوں گے ، جہاں وہ عراق سے متعلق تازہ صورتحال پر اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کے وزراء کے مباحثہ کی صدارت کریں گے جو امریکی صدارتی منصوبہ کا حصہ ہو گا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سکریٹری میر ی ہارف نے غیر ملکی نمائندہ کو یہ بات بتائی ۔ جمعہ کو کونسل کا سیشن آغاز ہو گا جو بین الاقوامی برادری کے لئے ایک پلیٹ فارم ثابت ہو گا تاکہ وہ عراق کے لئے نئی حکومت کی تائید حاصل کر سکے کیونکہ اسے آئی ایس آئی ایل سے دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل رہے گا جس میں اعلیٰ سطحی بات چیت ہو گی جس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا آئندہ ہفتہ اجلاس ہونے والا ہے جس مین آئی ایس آئی ایل کے بارے میں توجہ مرکوز رہے گی ۔
ایران یوکرین اور مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بھی غور کیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ مشرقی وسطی ان دنوں میں سرخیوں میں ہے لیکن ہم یوکرین پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ ہم امن منصوبہ پر عمل آوری کے لئے بات چیت کریں گے۔ باوجود کہ اس میں رکاوٹیں آئی ہیں۔ یہ بات میری ہارف نے بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اور روس نے اپنے منصوبہ کی تائید میں آواز اٹھائی ہے۔ لیکن اب اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہر ایک کو اپنا حصہ ادا کرنا ہے ۔ بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کے اصولوں پر بھی عمل کرنا ضروری ہے۔ اگرچیکہ خارجی طورپر جارحانہ کار روائی ہورہی ہیں ۔ حقیقتاً ہر ملک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کرے گا جس میں اصولی طور پر یوکرین میں روس کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر غور کیاجائے گا ۔ افغانستان ایک اور موضوع بحث ہو گا ۔ ناٹو اور افغانستان حکومت طویل مدتی سیکوریٹی منتقلی کے منصوبہ کے آخری مرحلہ میں ہے ۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ہم اس تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ 2014تک ہم وہاں موجود رہیں گے۔ حالانکہ افغانستان کی عوام نے قیادت کی تبدیلی کے لئے و وٹ دیا ہے۔ اس کا یقینا ملک کے مستقبل پر اثر پڑے گا ۔ اقوام متحدہ انتخابی عمل کی تائید میں کلیدی رول ادا کر رہا ہے اور یہ سلسلہ چل رہا ہے لیکن امید کی جاتی ہے کہ ہم جلد ہی اس تعلق سے کوئی فیصلے کریں گے جن کے بارے میں مذا کرات ہونی ہے۔

UN Security Council session in New York on Friday to decide on ISIS operational strategy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں