پاکستان میں احتجاجیوں اور پولیس میں جھڑپیں - 2 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-01

پاکستان میں احتجاجیوں اور پولیس میں جھڑپیں - 2 ہلاک

وزیرا عظم نواز شریف پر دباؤ بڑھاتے ہوئے قائد اپوزیشن عمران خان نے آج عہد کیا کہ وہ دم آخر تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کردیں ۔ انہوں نے یہ بات احتجاجیوں کے خلاف پولیس کارروائی میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد کہی۔ پولیس کارروائی میں تقریباً450افرد زخمی ہوئے ہیں۔ عمران نے اپنے حامیوں سے کہا کہ میں قوم سرکاری ملازمین ،عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کے تمام غیر قانونی حکم کو نظر انداز کردیں۔ عمران نے کہا کہ میں اپنے عوام کی آزادی کے لئے دم آخر تک لڑنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا’’ اللہ یا آزادی یا موت‘‘ ۔ چند گھنٹے قبل عمران خان اور علامہ طاہر القادری کی زیر قیادت ہزاروں احتجاجیوں پر جو کڑے پہرے والے ریڈ زون میں نواز شریف کی قیامگاہ کی سمت بڑھ رہے تھے ، پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عمران خان اور علامہ طاہر القادری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ احتجاج کا مقام نواز شریف کی قیامگاہ کے سامنے منتقل کردیں ۔ وزیر اعظم کی سرکاری قیامگاہ اور اس سے متصل پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب سے احتجاجیوں کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شل برسائے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں ۔ سینکڑوں احتجاجی پارلیمنٹ کے لان میں داخل ہوگئے تھے لیکن انہیں باب الداخلہ سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ جہاں فوج تعینات ہے ۔ تقریباً450زخمیوں کو پالی کلینک اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس لایا گیا ۔ یہ دوسرکاری اہم ہسپتال ہیں ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جھڑپوں میں تقریباً70ملازمین پولیس اور5فرنیٹر کانسٹلبز ملازم بھی زخمی ہوئے ہیں۔ علامہ طاہر القادری کی جماعت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ ان کے7حامی پولیس کارروائی میں مارے گئے ہیں، لیکن سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ عمران خان نے کل کہا تھا کہ حکومت احتجاجیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم پوری طرح تیار ہیں حکومت نہیں چل سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف اور شہباز شریف کے استعفیٰ لینے تک یہاں سے ٹلیں گے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لوگوں کی ہلاکت کے لئے نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گی ۔ عمران یہ کہتے ہوئے احتجاجیوں کی مدافعت کی کہ وہ پر امن مارچ کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فاشسٹ ہیں اور وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ۔ جمہوریت میں پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئے وہ آزادی اور غلامی کافرق نہیں جانتے ۔ احتجاجی تا حال سیکوریٹی گھیرا توڑنے اور وزیر اعظم کی قیامگاہ تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے قائد پرویز خٹک نے کہا کہ وہ شریف کے استعفیٰ تک یہاں سے ٹلنے والے نہیں۔ احتجاج آج اٹھارہویں دن میں داخل ہوگیا۔

2 dead, 450 injured in Pakistan as police, protesters clash; Imran Khan vows to fight till death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں