ترکی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

ترکی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ جیت لیا

انقرہ
آئی اے این ایس
ترکی کی نئی حکومت نے انقرہ میں واقع پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔ تر کی62ویں حکومت نے306ووٹ سے کامیابی حاصل کرلی جسے برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی( اے کے پی) نے اس کے حق میں دئیے تھے جب کہ133قانون سازوں نے جن کا تعلق اہم اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی(سی ایچ پی) اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی( ایم ایچ پی) سے ہے مخالفت میں ووٹ دے ۔ نئی حکومت وزیر اعظم احمد داؤد اگلونے تشکیل دی ہے جو حکمراں اے کے پی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ 28اگست کو نو منتخب ترکی صدر طیب اردغان نے داؤد اوگلو کو حکومت سے تشکیل دینے کی دعوت دی تھی ۔ داؤد اوگلو 2003سے2009تک اردغان کے مشیر بھی تھے جب وہ وزیر خارجہ تھے۔

Turkish government wins vote of confidence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں